کون ھے جو محفل میں آیا (20)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام علیکم ، صبح بخیر سعود بھائی ، خیریت سے ہیں ؟

وعلیکم السلام اپیا!

میں صبح اس دھاگے پر کئی بار آیا ہوں پھر آپ کا یہ پیغام میری نظروں سے کیسے اوجھل رہا اللہ بہتر جانتا ہے۔ :)

الحمد للہ میں بخیر ہوں اپیا آپ سنائیں کیا حال ہیں؟ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں جی یہاں کیوں آئیں گے، کشمیر کی حسین و جمیل وادیوں سے جو ہو کر آئے ہیں۔
 
ابو شامل بھائی کیسے مزاج ہیں آپ کے۔ اور گھر کے دوسرے افراد خصوصاً ہمارا بھتیجا کیسا ہے؟ اس کی کچھ حرکتیں یہاں شئر کیجئے بھئی۔ :)
 
و علیکم السلام عمار
کیسے ہیں؟ کل انگریزی کا پرچہ کیسا ہوا؟
وعلیکم السلام شمشاد بھائی۔ میں ٹھیک ٹھاک، الحمد للہ۔ انگریزی کا پرچہ اچھا ہوا۔

ارے حضرت! آپ کہاں سے نازل ہو گئے؟ امتحانات کیسے جا رہے ہیں؟ خصوصاً آخری انگریزی کا پرچہ کیسا ہوا؟ جغرافیہ کی تیاری کیسی ہے؟

بس۔۔۔ نازل ہوہی گئے آج۔ امتحانات بہت اچھے ہورہے ہیں، اللہ کا شکر ہے۔۔۔ جغرافیہ کی تیاری۔۔۔۔ اہمممم۔۔۔ ابھی کرتا ہوں جاکر۔۔۔۔ تین، چار دن ہیں۔ :grin:
 

ابوشامل

محفلین
ابو شامل بھائی کیسے مزاج ہیں آپ کے۔ اور گھر کے دوسرے افراد خصوصاً ہمارا بھتیجا کیسا ہے؟ اس کی کچھ حرکتیں یہاں شئر کیجئے بھئی۔
الحمد للہ میں خیریت سے ہوں۔ کبھی موقع ملا تو بھتیجے کی حرکات ضرور پیش کروں گا۔ فی الوقت اس کی "لغت" پر اکتفا کیجیے:
ابو = ابا
امی = امی
دادی = اماں
دادا = دادا
پھوپھو = آ
چچا = تاتا
گیند = اُووا
اس کے علاوہ جہاں کہیں کتاب یا کمپیوٹر دکھائی دے گا اس کی نسبت مجھ سے جوڑتے ہوئے اشارہ کر کے کہتا ہے "ابا" اور ایک حیران کن بات تمام کزنز کے نام بالکل درست لیتا ہے
حمنہ = حمنہ
حنین = حنین
علی = علی
حمزہ = حمزہ
:)
 

زینب

محفلین
ارے سعود پا جی کہاں غائب ہو ابھی میں تھانے جا کے اپ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے والی تھی،۔
 

حسن علوی

محفلین
السلام علیکم

ابھی شمشاد بھائی کو دیکھا تھا یہاں غالباً کھانے کا وقفہ ہوتا ھے اس وقت ان کا۔
کل سے سعود بھائی بھی واپس پائے جا رہے ہیں لیکن کچھ کم کم:)
 

حسن علوی

محفلین
ہمیں تو ان کی واپسی کا انتظار ھے کہ انہوں نے واپسی پر اپنے سفر کی تصاویر شئیر کرنے کا وعدہ کیا ھے:rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top