السلام و علیکم
ووٹ ڈالا کہ نہیں ڈالنے ہوا فرزانہ ؟ میں ابھی آپکے ہی بارے میں شمشاد ص کو بتا رہی تھی ۔
السلام و علیکم
باجو آپ ہی ان کو لائی ہوں گی محفل میں۔ چلیں اسی بہانے ووٹ بھی ڈال جائیں گی۔
جی بوچھی میری سمجھ میں جو آیا وہ کردیا، بہت عرصے سے یہاں کا چکر نہں لگا لہذا بے خبر ہوں۔
شمشاد بھائی، اب آپ میری کنجوسی کے عادی بن جائیں
شمشاد بھائی، اب آپ میری کنجوسی کے عادی بن جائیں
ایک شاعرہ، ایک ادیبہ، صاحب کتاب، ریڈیو اور ٹی وی پر پروگرام کرنے والی، ہر سوشل پروگرام میں شرکت کرنے والی اور پروگرام ترتیب دینے والی، اسے کے علاوہ بے شمار خوبیوں کی حامل،
پھر ان کے الفاظ کی کنجوسی کے کیونکر عادی ہو جائیں؟
بے خبری ہی ٹھیک ہے ۔ خبر رکھ کر کرنا بھی کیا ہے ۔
فکر نا کریں ، ایک سہیلی کو دوسری سہیلی بھی دیکھکر رنگ پکڑنے کو تیار ہورہی ہے
کچھ وقت میں مجھے بھی آپ الفاظ کی کنجوسی میں دیکھیں گے ۔
کیوں آپکو کیا مسئلہ درپیش ہو رہا ہے جو آپ بھی الفاظ کی کنجوسی کریں گی؟
اتنی خبر تو رکھنی چاہیے ناں کہ جس کو آپ نے ووٹ دیا ہے اس امیدوار کا کیا بنا؟
ہوں تو یہ پلاننگ کر رکھی ہے آپ نے۔ ویسے کیا کام شروع کر رہی ہیں؟ کوئی درآمد برآمد کا ہے کیا؟
آپ ایسا کریں کہ ایک مشین ادھر بھیج دیں، پھر جتنے بھی پیسے بنا کریں گے ایمانداری سے مہینے کے مہینے آپ کے اکاؤنٹ میں بھیجتا رہوں گا۔