کون ہے جو محفل میں‌آیا 8

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
وہ تو ابھی بھی تھوڑی دیر سے آئیں گے، آدھی رات کو تھوڑا ہی آئیں گے۔

یہ شگفتہ کہاں رہ گئیں؟
 
فاتح

لائبریرین
السلام علیکم!
کیسے ہیں شمشاد صاحب! آج کافی دن بعد رات کو آپ سے ملاقات ہو رہی ہے۔

اور ماورا! آپ تو چھپ کے آتی ہیں اس لیے پتا ہی نہیں کہ آپ اب تک ہیں یا جا چکیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

میں اچھا ہوں، آپ کیسے ہیں؟ کہاں مصروف رہے آپ جو محفل میں نہیں آئے؟
 
ماوراء

محفلین
فاتح، چلیں میں باہر آ جاتی ہوں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں لاگ ان ہو اکثر محفل کو بھول جاتی ہوں اور پھر سارا وقت آن لائن ہی رہتی ہوں۔ تو آف لائن اس لیے ہونا پڑتا ہے کہ لوگ مجھے بیوقوف نہ کہنا شروع کر دیں کہ یہ تو سارا وقت محفل پر ہی موجود ہوتی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
الحمد للہ میں بھی ٹھیک ٹھاک۔
محفل میں آتا تو ہوں لیکن تبدیلیِ اوقات کے باعث آپ سے ملاقات نہیں ہو سکی دو تین دنوں سے۔ آپ سنائیے کیسا جا رہا ہے سب کچھ وہاں۔ رمضان کی تیاریاں جاری ہوں گی؟
 
واہ! آج پہلی بار آپ کو آنلائن دیکھا ہے۔
ویسے براڈ بینڈ استعمال کرنے والے اکثر صارفین کا یہی عالم ہے۔ میرا کمپیوٹر اور ایم ایس این دونوں گذشتہ 5 سالوں سے آن لائن ہیں۔
:grin:
 
ماوراء

محفلین
اچھا، پہلی بار دیکھا۔۔۔میں تو اکثر اپنی(نام کی) شکل دکھانے کے لیے باہر آ ہی جاتی ہوں اور پھر جلد ہی پردے میں چلی جاتی ہوں۔ lol
ہاں بالکل براڈبینڈ کا یہی تو فائدہ ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ میں بھی ٹھیک ٹھاک۔
محفل میں آتا تو ہوں لیکن تبدیلیِ اوقات کے باعث آپ سے ملاقات نہیں ہو سکی دو تین دنوں سے۔ آپ سنائیے کیسا جا رہا ہے سب کچھ وہاں۔ رمضان کی تیاریاں جاری ہوں گی؟

واقعی رمضان کی تیاریاں یہاں زور و شور سے جاری ہیں۔ بڑی بڑی مارکیٹوں میں بہت بڑے بڑے سٹال لگا رہے ہیں رمضان کی خوشی میں اور خاصی زیادہ چیزوں رعایتی نرخوں پر فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔
 
فاتح

لائبریرین
دنیا کے تقریباً ہر ملک میں ان کے اپنے اپنے تہواروں کی آمد کے موقع پر چیزیں سستی کر دی جاتی ہیں تا کہ ہر امیر و غریب خوشی میں شریک ہو سکے۔ سوائے ہمارے وطن عزیزکے جہاں ایسے مواقع پر عمل معکوس دیکھنے میں آتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب میں محفل فاتح صاحب کے حوالے کر کے جا رہا ہوں۔

اور مجھے تین دن کی چھٹی بھی چاہیے۔
 
فاتح

لائبریرین
شاید کوئی نہ ہی کہتا ہو۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ اگر سارا سارا وقت میں آن لائن رہی اور کچھ پوسٹ بھی کر رہی ہوں تو لوگ بےوقوف ہی کہیں گے۔

لیکن آپ نے یہ نہیں سوچا کہ اگر آپ آنلائن نہیں ہیں اور پوسٹ آئے چلی جا رہی ہیں تو تب لوگ کیا کہیں گے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top