کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
فعال رکن۔۔۔۔۔۔ یعنی کہ ہم۔۔۔۔۔
سلامِ مسنون۔۔۔۔
ابھی دوسرا کوئی ایسا رکن موجود نہیں جو یہاں کا چکر لگائے۔۔۔ ہاں شاید عادل منہاج آجائیں!
 
وعلیکم السلام۔۔۔ آپ اور غیر فعال رکن؟؟؟ اگر ایسا ہے تو پھر ہمارا شمار غائب ارکان میں سے ہوگا؟؟؟ ;)
کوئی نیا کلام تو پیش کریں!
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ عمار بھائی

کلام والی بات آپ نے میرے منہ سے چھین لی، میں بھی آپ سے یہی کہنے والا تھا۔;)

آمد آج کل قطعاً بند ہے، ایک مصرع کچھ دن پہلے ذہن میں آیا تھا لیکن منحوس سمجھ کے چھوڑ دیا ہے۔:(

 
بس۔۔۔ کچھ یہی حال میرا بھی ہے۔۔۔ ایک آدھ مصرع سے آگے نہیں بڑھ پاتا اور پھر تنگ آکر چھوڑ دیتا ہوں۔۔۔! :(
دعا کریں!
 
واہ واہ! بہت خوب۔۔۔۔! واقعی یہ پہلا مصرع ہی اتنے اعلیٰ پائے کا ہے کہ آگے کیا لکھا جائے۔۔۔۔۔۔
سوچتا ہوں میں۔۔۔۔ :rolleyes:
 

فاتح

لائبریرین
الحمد اللہ! کرم ہے مالک کا۔
آج پاکستان میں تو چھٹی کا دن نہیں ہے شاید:rolleyes:
آپ کا مصرع پڑھ کر ایک مصرع ذہن میں آیا ہے اگر پسند ہو تو تحفۃً آپ کی نذر:
یہ موت کی آہٹ ہے کہ دل میرے کی دھڑکن
خاموشی میں اک شور قیامت کا بپا ہے​
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فاتح صاحب، بہت شکریہ آپ کے تحفے کا، زہے عز و شرف

پاکستان میں آج چھٹی نہیں ہے، لیکن مجھے چھٹی پر ہی سمجھیں، بیمار ہوں، نمونیا بھگت رہا ہوں۔:(
 

فاتح

لائبریرین
وارث صاحب! اللہ تعالیٰ جلد از جلد آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین!
نمونیا میں آرام بہت فائدہ مند ہوتا ہے اور کمپیوٹر اگر بستر کے ساتھ رکھا ہے اور کسی غیر آرام دہ حالت میں اسے استعمال نہیں کر رہے تب تو ٹھیک ہے لیکن اگر کرسی پر بیٹھ کر اسے استعمال کر رہے ہیں تب چند روز کے لیے میرا مشورہ ہے کہ اس سے گریز ہی کریں۔
اور کسی کتاب کا مطالعہ کر لیں، وہ آرام اور صحتیابی کے لحاظ سے سود مند ثابت ہو گا۔

اللہ تعالیٰ آپ کو "ٹھیک";) یعنی "ٹھیک ٹھاک" کر دے۔ آمین!
 

فاتح

لائبریرین
حاضری ہو گئی جناب!
اور میں بھی چلا۔ اب انشاء اللہ بعد از نماز جمعہ ملاقات ہو گی سب سے۔
اللہ حافظ!
 

الف عین

لائبریرین
کیا اب تک جمعے کی نماز نہیں ہوئی؟؟ اب تک یہں کسی نے کلک رنجہ نہیں فرمایا؟
ماسوا شمشاد کے۔ اس لئے اب پھر شمشاد۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی میں بھی ابھی تھوڑی دیر پہلے ادھر جھانک کر چلا گیا تھا کہ ادھر تو آیا ہی کوئی نہیں۔

یہ سب کے سب آج کدھر رہ گئے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top