یہ کس گلشن کی بات کر رہے ہیں؟ اور وہ کیا کاروبار کرتی ہے؟ پان چھالیہ بیچتی ہے کیا؟
لیں اب میں بن بولاے آ گئ ھوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب کون اللہ کا بندہ آے گاااااااااااااااااااااااااااااااااا
آپ بن بلائے ہر گز نہیں آئیں بلکہ آپ کو باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کیا تھا۔ مرسلہ نمبر 62 ملاحظہ ہو۔
اور یہ آپ اتنی "بولائی" ہوئی کیوں ہیں؟
آج تو رات گئے محفل پہ پورا پاکستان موجود ہے۔ شاید وہاں کل چھٹی ہے۔
لیکن اس دھاگے پر کوئی نہیں آ رہا۔
شمشاد صاحب یا وارث صاحب یا زینب صاحبہ!
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
یہ تو ہم سب خلیج کے رہائشی ہی اس دھاگے پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے مقامی حضرات میں سے کوئی ادھر کا رخ ہی نہیں کر رہا۔
وارث صاحب! آپ ہی جائیں۔ کیا ویزا کی ضرورت ہے؟
یہ وہی تو نہیں جو " چُن چُن کلیاں میں گجرا بناؤں گی " سے مشہور ہوئی تھیں؟
اہ فاتح بھاٰئ آج پہلی بار کی بورڈ سے ٹا ئپ کر رہی ہوں نا اسی لیے آپ کو کچھ اور اور لگ رہی ھوں
بڑا ہے درد کا رشتہ، یہ دل غریب سہی
تمھارے نام پہ آئیں گے غمگسار چلے
لیجیے صاحب، گلشن کے نام پر ہم بھی حاضر ہوگئے۔
فا تح بھائئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئئ this is not fair
کرم نوازی ہے بندہ پرور!
ویسے مصرع ثانی پڑھ کر سیروں خون بڑھ گیا تھا کہ آپ ہمارے نام پہ چلے آئے ہیں لیکن توضیحی کلمہ پڑھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ یہ تو کمال گلشن کا تھا
واہ آپ تو درست جگہ پہنچ گئے جناب۔
شمشاد بھائی! میرے پاس گلشن آرا سید کی گائی ہوئی کچھ غزلیں موجود ہیں جیسے:
تمہارے شہر کا موسِم
گھنگھرو ٹوٹ گئے
ہم نے تم کو پیار کیا ہے
وغیرہ وغیرہ
لیکن "چن چن کلیاں میں گجرا بناؤں گی" کی تلاش میں ہوں۔ اگر آپ کے پاس ہے تو کیا آپ مجھے بھیج سکتے ہیں؟
تو گلشن بھی تو فی زمانہ فاتح کا ہوتا ہے بھائی، ہم جیسے مفتوحوں کو تو کوئی گلشن کی ہوا بھی نہیں لگنے دیتا۔