کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
زینب بہن! یہ میری رائے نہیں‌ تھی بلکہ میں نے تو فرنگیوں کی رائے کی جانب اشارہ کیا تھا۔ ان کی ایسی ہی غیر منصفانہ آرا کے باعث مجھے یہ فرنگی ایک آنکھ نہیں بھاتے۔

چلیے ہم اسے "درست" کیے دیتے ہیں:
Only practice makes a woman perfect, which factually she is not.
اب ٹھیک ہے؟;)


میں صبح آرہی ھوں ٰآملقیوین۔۔۔۔۔اپ سے لڑنے۔۔۔۔۔۔۔۔تیاری کر لیں۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
مجھے افسوس ہے جناب کہ میرے پاس نہیں ہے، وہ تو گزشہ دنوں جنگ اخبار کے سنڈے میگزین میں ان کے متعلق پڑھا تھا اس لیے یاد رہ گیا۔

مجھے یقین ہے آپ کا یہ کام قیصرانی کر سکتے ہیں۔

میں نے قیصرانی صاحب کو مہینے بھر سے دو اور غزلیات کے پیچھے دوڑایا ہوا ہے۔
اب ٹھیرتی ہے دیکھیے جا کر نظر کہاں​
 

محمد وارث

لائبریرین
حضور فاتحین و مفتوحین کے تذکرہ سے جس قسم کے فاتح کا نقشہ ذہن میں ابھرتا ہے انہیں گلشن سے کیا کام کہ وہ تو ازل سے گلشن اجاڑتے ہیں آئے ہیں۔
کیسے مزاج ہیں؟ شام شہر یاراں میں آپ کے حصے کا کام بھی لگتا ہے ختم ہو چکا ہے یا آخری مراحل میں ہے۔

لیکن کیا اچھی بات ہے کہ یہ محفل کا گلشن فاتحین کے ہوتے ہوئے بھی اجڑ نہیں رہا بلکہ مزید نکھر رہا ہے۔

مزاج ٹھیک ہیں فاتح بھائی شکریہ آپ کا، شامِ شہرِ یاراں کا کام بس ابھی ختم ہوا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
میں صبح آرہی ھوں ٰآملقیوین۔۔۔۔۔اپ سے لڑنے۔۔۔۔۔۔۔۔تیاری کر لیں۔۔۔۔

میں کل صبح کویت جا رہا ہوں۔ ;)
ویسے گھر پر میری بیٹی کو اگر پتا چل گیا کہ اس کے بابا سے کوئی لڑنے آ رہا ہے تو وہ ہر قسم کی تیاری کے ساتھ استقبال کرنے آ جائے گی۔ وہ تو اپنی ماما سے لڑ پڑتی ہے اگر وہ مجھے جگانے کے لیے اے سی بند کر دیں تو پہلے تو کرسی کھینچھ کھانچ کر اے سی آن کرتی ہے اور پھر ماما سے لڑائی۔
اب بتائیں کیا کریں گی آپ؟
 

زینب

محفلین
تو میں اور ماہا دوستی کر لیں گے اور گھومنے نکل جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔آپ کو ساتھ لیے بنا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مقدمہ کہاں تک پہنچا فاتح بھائی، اگر میری ضرورت ہے تو اور بھجوا دیں، شرما کاہے کو رہے ہیں ؟ ;)
 

فاتح

لائبریرین
یہ مقدمہ کہاں تک پہنچا فاتح بھائی، اگر میری ضرورت ہے تو اور بھجوا دیں، شرما کاہے کو رہے ہیں ؟ ;)

شمشاد بھائی! واقعی؟؟؟؟؟بہت بہت شکریہ جناب!:)
مجھے فی الحقیقت شرم آ رہی تھی کہ پہلے ہی آپ کو باقیوں سے دو گنا صفحات تھما دیے تھے جو آپ نے کمال سرعت سے ایک دن میں ہی مکمل کر لیے۔ مزید اس وجہ سے نہ دیے کہ یہ کہاں کا دستور ہے کہ جو اپنا کام جلدی ختم کر لے اسے برتتے چلے جاؤ۔
لیکن آپ کی اس مشفقانہ پیشکش کو ٹھکرانا کفران نعمت ہے جو میں نہیں کرنے والا۔
میں آج ہی کچھ اور صفحات کے لیے آپ سے درخواست کرتا ہوں۔:)
ویسے 'اردو لائبریری' (وکی) پر بھی مقدمہ شعر و شاعری بطور کتاب منتقل کیے جا رہا ہوں ساتھ ساتھ۔
 

فاتح

لائبریرین
تو میں اور ماہا دوستی کر لیں گے اور گھومنے نکل جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔آپ کو ساتھ لیے بنا

اسے ساتھ لے کر گھومنے کو نکلنا کسی محاذ سے کم نہیں ہو گا۔ آج ہی اس نے پولیس کو پیچھے لگوا لیا تھا سن روف سے سر نکال کر کھڑا ہونے کی عادت کے باعث:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے بھی کچھ اسی قسم کا شک سا تھا کہ آپ اور کام نہیں دے رہے۔ بے فکر رہیں میں اپنی سہولت دیکھ کر لکھتا رہوں گا۔ آپ بھیج دیں۔
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم دوستو ! کیا حال ہیں ۔ ؟ معافی چاہوں گا کہ مصروفیات کی وجہ اس دھاگے سمیت اور دھاگوں پر آنا کم ہو رہا ہے ۔ اور شمشاد بھائی کی دھمکی بھی میں نے پڑھی تھی اور تو اور شمشاد بھائی نے اس پر عمل بھی کر ڈالا کہ مجھے جاب پر کال کردیا ۔ ;)

میرا خیال ہے کہ کچھ ہفتوں میں بیک ٹو نارمل ہوجائے گا تو یہاں ضرور حاضری لگوایا کروں گا ۔

اب شمشاد بھائی ہی شاید ۔ :rolleyes:
 

فاتح

لائبریرین
ظفری بھائی،
و علیکم السلام!
مزاج بخیر؟ آپ کے سیاست پر لکھے ہوئے پر مغز مضامین اس امید پر آٹھ بار پڑھ چکا ہوں کہ شاید میں بھی کسی طور سیاست دان بن ہی جاؤں پر یہ نہ تھی ہماری قسمت!:grin:
ماشاء اللہ نہایت عمدہ اور سیر حاصل مضامین ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا موقع پر آئے ہیں، اگر دو منٹ اور دیر ہو جاتی تو ملاقات نہ ہو پاتی۔

کہیے کیسے ہیں؟ امی کیسی ہیں آپ کی؟ واپس آ گئیں کہ ابھی بھی ادھر ہی ہیں؟
 

فاتح

لائبریرین
ظفری بھائی کہاں غائب ہو گئے؟ لگتا ہے محفل کی بھول بھلیوں میں ہی کہیں گم ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
فاتح بھائی یہاں وہ مصرعہ بہت مناسب لگے گا :

آ بھی جاؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے ;)
 

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی،
و علیکم السلام!
مزاج بخیر؟ آپ کے سیاست پر لکھے ہوئے پر مغز مضامین اس امید پر آٹھ بار پڑھ چکا ہوں کہ شاید میں بھی کسی طور سیاست دان بن ہی جاؤں پر یہ نہ تھی ہماری قسمت!:grin:
ماشاء اللہ نہایت عمدہ اور سیر حاصل مضامین ہیں۔

شکریہ فاتح بھائی ۔۔۔ کہ آپ وہ مضامین پڑھ رہے ہیں ۔۔۔ میں نے سوچا کہ میں سیاست دان نہیں بن سکا تو شاید کوئی اور ہی سہی ۔ ;)

اور ویسے بھی ہمارے ملک میں جو کام سب سے آسان ہے وہ ایک سیاست دان بننا ہی تو ہے ۔ ;)
 

ظفری

لائبریرین
کیا موقع پر آئے ہیں، اگر دو منٹ اور دیر ہو جاتی تو ملاقات نہ ہو پاتی۔

کہیے کیسے ہیں؟ امی کیسی ہیں آپ کی؟ واپس آ گئیں کہ ابھی بھی ادھر ہی ہیں؟

بس مجھے بھی ایسا ہی خیال آیا کہ ابھی نہیں گیا تو محفل مس کرد وں‌گا سو حاضر ہوگیا ۔

الحمد اللہ میں بھی ٹھیک ہوں اور امی بھی ٹھیک ہیں اور انہوں نے بہن کے گھر لگتا ہے پکا ڈیرا ڈال ہی دیا ہے ۔ دو بار خود گیا ۔ کہ ساتھ لاؤں مگر کہتیں ہیں کہ میں‌وہاں بہت بور ہوتیں ہوں ۔ اتنے بڑے گھر میں تو اکیلا کیسے رہتا ہے ۔ ;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top