کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
وہ بھی صحیح کہتی ہیں۔ آپ سارا دن کام پر وہ گھر میں اکیلی کیا کریں، آپ بھی ان کی بات سمجھنے کی کوشش کریں ناں۔ ;) پھر وہ خود ہی آ جائیں گی۔
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ فاتح بھائی ۔۔۔ کہ آپ وہ مضامین پڑھ رہے ہیں ۔۔۔ میں نے سوچا کہ میں سیاست دان نہیں بن سکا تو شاید کوئی اور ہی سہی ۔ ;)

اور ویسے بھی ہمارے ملک میں جو کام سب سے آسان ہے وہ ایک سیاست دان بننا ہی تو ہے ۔ ;)

سیاست دان نہ سہی لیکن ہمیں بطور شہری اپنے حقوق و فرائض سے آگہی تو ہونی چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ میں وہ مضامین "پڑھنے کی کوشش" کر رہا ہوں۔:)
 

ظفری

لائبریرین
یہ لیں محب آ گئے ہیں۔ ان سے دو دو ہاتھ کر لیں۔

محب سے تو دو کیا چار چار ہاتھ ہوتے ہی رہتے ہیں ۔ آج کل میں‌ جو بھی یہاں محفل پر لکھ رہا ہوں وہ سب محب کی ہی کرم فرمائی ہے کہ اس نے ہی مجھے کہا کہ میں اس موضوع پر لکھا کروں ۔ یہاں ‌لوگ تو ویسے بھی مجھے پروفیسر کہتے ہیں ۔ تو سوچا اس نام کی تھوڑی بہت لاج رکھ ہی لی جائے ۔ ;)
 

ظفری

لائبریرین
سیاست دان نہ سہی لیکن ہمیں بطور شہری اپنے حقوق و فرائض سے آگہی تو ہونی چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ میں وہ مضامین "پڑھنے کی کوشش" کر رہا ہوں۔:)

بس فاتح صاحب میرا بھی یہی مقصد ہے کہ ہمیں وہ شعور اور آگہی حاصل ہو کہ جس کے ذریعے ہمیں یہ تو معلوم ہو کہ ہمیں‌ کہاں کہاں اور کیسے کیسے مذہبی اور سیاسی راہوں پر بھٹکایا گیا ہے ۔ آپ بلکل صحیح‌ ردعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ جزاک اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
محب کا یہی تو سب سے بڑا کمال ہے کہ کس سے کیا کام لینا ہے، جانتے ہیں۔

ابھی باجو کو دیکھا تھا آنلائن۔
 

تیشہ

محفلین
animated087.gif



جی میں ہی ہوں ۔ ۔ ۔

آپ سنائیے کیسے دن گزر رہے ہیں ؟ بھابھی کے آنے میں کتنے دن رہ گئے ہیں :confused: ۔ کب آرہی ہیں ۔؟
آپ تو بہت دن ریلکس ہوچکے ۔ اب بھابھی کو آ ہی جانا چاہئیے کہ خوب عیش ہوگئی آپکی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تو بہت دن پڑے ہیں، پورے 22 دن، اس سے پہلے سیٹ ہی نہیں مل رہی۔ کوشش کر رہا ہوں کہ پہلے آ جائے لیکن ہائی سیزن کی وجہ سے کوئی سیٹ نہیں۔

واقعی بہت دن ہو گئے اکیلے رہتے ہوئے۔
 

تیشہ

محفلین
ابھی تو بہت دن پڑے ہیں، پورے 22 دن، اس سے پہلے سیٹ ہی نہیں مل رہی۔ کوشش کر رہا ہوں کہ پہلے آ جائے لیکن ہائی سیزن کی وجہ سے کوئی سیٹ نہیں۔

واقعی بہت دن ہو گئے اکیلے رہتے ہوئے۔




اچھا جہاں اتنا صبر کیا بائیس دن اور گزار لیں ، اب دو ہفتے ہی تو رہ گئے ۔ بچوں کے سکول آپکی طرف کب کھلُ رہے ہیں ؟ یا کھل چکے ہیں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
دو ہفتےکہاں باجو، پورے تین ہفتے

بیٹے کا سکول یکم سے کھل گیا ہے۔ تو وہ تو پہلے ہی میرے پاس ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی یہ تو پھر روند ہے ناں، آپ آئے جھلک دکھلائی اور کل کا کہہ کر چلتے بنے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top