کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
یہ بھی درست کہا۔
میری طرف بھی سحری کا وقت ہو گیا۔ امی بنا رہی ہیں۔ شمشاد بھائی، بھابھی کے بغیر مشکل نہیں ہو رہی آپ کو۔۔؟صبح سحری میں کیا بناتے ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
یہاں سرکاری کتب میں بجرمی کا ب یا فصلی کا ف استعمال کیا جاتا ہے۔ ویسے اصل سنسکرت کے یہ بگڑے ہوئے روپ ہیں۔ ورنہ درست سنسکرت نام یوں ہیں
http://www.infoplease.com/ipa/A0877711.html
چیتر (چیت)
بیشاکھ (بیساکھ/ بیساکھی)
آشاڑھ (اساڑھ، جسے پنجابی میں ہاڑ کیا جاتا ہے)
شراون/شراونڑ (ساون)
بھادر (بھادوں)
آشوِن
کارتِک (کاتِک)
اگرہائن
پَوش (پوٗس، پریم چند کی کہانی یاد ہے پوس کی رات؟)
ماگھ
پھالگُن (پھاگُن)
سمت جس زمانے میں بلاگسپاٹ پر تھا، تب اپنا بارہ ماسا پوسٹ کیا تھا، بارہ ماہیوں کی شکل میں، بعد میں کبھی لنک دیتا ہوں۔
اب شمشاد؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
و علیکم السلام شگفتہ بہن

کیسی ہیں آپ؟ ،،،،،،، نے بتایا تھا نصیبِ دشمناں آپ کی طبیعت ناساز تھی۔

میں بمعہ اہل و عیال ٹھیک ہوں۔

یہاں تو صبح پہلا روزہ ہے۔ آپ کے ہاں تو غالباً جمعہ کو ہو گا۔

رمضان مبارک ہو۔

شمشاد بھائی ۔۔۔ بس ذرا غیر رسمی بخار چڑھا لیا تھا بلکہ نقلی :)
جی یہاں کل پہلا روزہ تھا ۔
 

زینب

محفلین
مجھے پہلے ہی پتا تھا شمشاد اور فاتح کو ہی آتے ہوں گے میں نے تھوڑے سے سن رکھے ہیں امی سے۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
نواحِ وسعتِ میداں میں حیرانی بہت ہے
دلوں میں اس خرابی سے پریشانی بہت ہے

کہاں سے ہے، کہاں تک ہے خبر اس کی نہیں ملتی
یہ دنیا اپنے پھییلاؤ میں انجانی بہت ہے

بڑی مشکل سے یہ جانا کہ ہجرِ یار میں رہنا
بہت مشکل ہے پر آخر میں آسانی بہت ہے

بسر جتنی ہوئی، بے کار و بے منزل زمانے میں
مجھے اس زندگانی پر پشیمانی بہت ہے

نکل آتے ہیں رستے خود بہ خود جب کچھ نہ ہوتا ہو
کہ مشکل میں ہمیں خوابوں کی ارزانی بہت ہے

بہت رونق ہے بازاروں میں گلیوں اور محلوں میں
پر اس رونق سے شہرِ دل میں ویرانی بہت ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top