کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اب تو میں آیا ہوں اور اس کے ساتھ ہی جا بھی رہا ہوں۔ ملاقات ہو گی افطاری کے بعد۔
 
فاتح

لائبریرین
مالک کا کرم ہے جناب۔ بس اپنے نشے کا کوٹا پورا کر رہا ہوں۔ اس وقت بھی ایک ہاتھ میں کافی کا "جگ" ہے اور دوسرے میں سگریٹ:)

آپ سنائیں کیسے جا رہے ہیں روزے؟
 
شمشاد

لائبریرین
چائے کافی تو ٹھیک ہے، سگریٹ چھوڑ دیں۔ آپ کے گھر میں تو ایک ننھی بچی بھی ہے۔ اس کو کیوں نقصان پہنچاتے ہیں۔

اور روزے کا یہاں کیا پتہ چلتا ہے، آج تین گزر بھی گئے۔
 
فاتح

لائبریرین
چائے کافی تو ٹھیک ہے، سگریٹ چھوڑ دیں۔ آپ کے گھر میں تو ایک ننھی بچی بھی ہے۔ اس کو کیوں نقصان پہنچاتے ہیں۔

اور روزے کا یہاں کیا پتہ چلتا ہے، آج تین گزر بھی گئے۔

بہت شکریہ آپ کی محبت بھری نصیحت کا۔ بس دعا کیجیے کہ یہ بری لت چھوٹ جائے:(۔ آمین!
 
شمشاد

لائبریرین
دعا اپنی جگہ لیکن اس کے لیے آپ کو اپنی ہمت سے کام لینا ہو گا۔ اب دیکھیں ناں روزے میں بھی تو آپ سارا دن سگریٹ نہیں پیتے۔ برداشت کرتے ہی ہیں ناں۔ بس ایسے ہی اسے چھوڑ دیں، یکدم، یہ نہیں کہ اچھا آہستہ آہستہ کم کروں گا، رمضان میں چھوڑوں گا، وغیرہ وغیرہ۔

چھوڑنے ہیں تو یکدم چھوڑ دیں۔ اور اللہ سے مدد طلب کریں۔ وہی آپ کا حامی و ناصر ہے۔
 
درست! میں ضرور کوشش کروں گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ (یہ عربوں والا انشاء اللہ نہیں ہے:grin:)
 
ماوراء

محفلین
السلام علیکم اہلِ محفل۔

امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے۔

میرے بعد کوئی اچھا بچہ ہی آ سکتا ہے۔ (لیکن زیادہ خوش نہیں ہونا)
 
فاتح

لائبریرین
السلام علیکم اہلِ محفل۔

امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے۔

میرے بعد کوئی اچھا بچہ ہی آ سکتا ہے۔ (لیکن زیادہ خوش نہیں ہونا)

و علیکم السلام
آپ کے دونوں اندازے غلط ثابت ہوئے کہ نہ تو میں اچھا ہوں اور نہ ہی بچہ۔
آج تو آپ نے سلیمانی ٹوپی اتار دی۔:grin: کیا حال ہے اور رمضان کیسا جا رہا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری کی دو غیر حاضریاں ہو گئی ہیں۔
ساجد بھی نہیں آئے اور رات کو ضبط بھی غیر حاضر

اب تو اعجاز بھائی کے آنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top