شمشاد بھائی!
"تم نے دی آواز لو میں آ گیا"
آنا تو آپ کو جولائی میں تھا۔ آپ اتنی دیر سے آئے۔۔؟؟کیا ھم آ سکتے ھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یا نانکشاہی کیلنڈر کی؟
زکریا، یہ جو مہینے میں نے لکھے ہیں۔ اب معلوم نہیں کہ کس میں آتے ہیں۔ لیکن میرا خیال ہے کہ بکرمی ہی ہے۔ کچھ ذہن میں تھا لیکن ٹھیک سے یاد نہیں۔بکرمی کی بات کر رہی ہیں ماوراء؟
ساون ۔بھادوں۔چیت۔مگھ ۔پوہ۔۔۔جیٹھ۔۔۔۔۔۔۔باکی یقیناً فاتح بھائی اور شمشاد صاحب کو اتے ہوں گے
زکریا، یہ جو مہینے میں نے لکھے ہیں۔ اب معلوم نہیں کہ کس میں آتے ہیں۔ لیکن میرا خیال ہے کہ بکرمی ہی ہے۔ کچھ ذہن میں تھا لیکن ٹھیک سے یاد نہیں۔
شکریہ۔
بہت شکریہ فاتح، تو کیا یہ کیلنڈر صرف ہندوستان کے پنجاب میں استعمال ہوتا ہے(تھا) یا پاکستان کے بھی؟ مجھے یاد ہے، میری نانی ماں کوئی اپنا حساب انہی مہینوں سے لگایا کرتی تھیں۔ اور وہ پاکستان کے پنجاب میں ہی تھیں۔ماوراء! بکرمی اور نانک شاہی کیلنڈروں میں مہینوں کے نام ایک سے ہیں سوائے لہجوں کے فرق کے:
فرق اتنا ہے کہ بکرمی ہندوؤں کا کیلنڈر ہے جو شمسی و قمری کا امتزاج ہے یعنی سورج اور چاند دونوں پر انحصار کرتا ہے جب کہ نانک شاہی سکھوں کا کیلنڈر ہے جو کلیۃً شمسی کیلنڈر ہے۔
بہت شکریہ فاتح، تو کیا یہ کیلنڈر صرف ہندوستان کے پنجاب میں استعمال ہوتا ہے(تھا) یا پاکستان کے بھی؟ مجھے یاد ہے، میری نانی ماں کوئی اپنا حساب انہی مہینوں سے لگایا کرتی تھیں۔ اور وہ پاکستان کے پنجاب میں ہی تھیں۔
درست۔ اس کی تو سمجھ آ گئی۔ اور بہت شکریہ۔بکرمی کیلنڈر وسیع پیمانے پر ہندوستان اور پاکستان میں استعمال ہوتا رہا ہے حتٰی کہ بکرمی مہینے تو ہمارے زمانے کی نصابی کتب میں بھی شامل تھے مگر بعد میں خارج کر دیے گئے۔
پہلے سکھ بھی یہی استعمال کیا کرتے تھے لیکن بعد میں اس میں چاند پر انحصار کے باعث ان کے کچھ تہواروں کی تواریخ تبدیل ہو رہی تھیں جس پر انہوں نے اپنا نیا کیلنڈر بنایا جو مکمل طور پر شمسی تھا اور اسے نانک شاہی کیلنڈر کا نام دیا۔
اب اگر اس سوال کا جواب دے سکیں تو۔۔؟۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جس طرح ہجری سال کو 1428 ھ، عیسوی سال کو 2007 ء تو اس سال کو کیسے لکھیں گے؟؟ 2064 ن ؟؟؟؟؟
ارے نہیں نہیں شمشاد بھائی۔ میرا سکھوں سے کیا کام۔(وہ تو رضوان بھائی نے آپ کا پیغام دیکھ لیا تو وہ سکھوں کا کام کر دیں گے۔) ایسے ہی ایک چھوٹی سی بات کا تجسس بڑھا تو بات کو بڑھا دیا۔ ورنہ کوئی بات نہیں۔لگتا ہے ماوراء سکھوں پر کوئی تحقیقاتی کام کر رہی ہے۔