کون ہے جو محفل میں‌ آیا 14

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
آپ تو ایڈوانس میں‌ ہی سارے کام کررہی ہیں

بارش کا موسم ہی ہوا اور پکوڑے تیار
واہ بھئی واہ:rolleyes:

ویسے میرا نہیں خیال کہ بارش ہوگی
بس ایسا ہی موسم رہے
بارش ہوئی تو موسم کا مزہ ختم
 

ماوراء

محفلین
ل و ل ۔۔ اس کے کزن نے ضرور دیگچی میں کھایا ہوگا جو بارش کر وارہا ہے شادی میں ۔۔:grin: حجاب کیا انجوائے کرے گی اتنی سردی میں ۔۔ اور تیاری تو سب پانی پانی ہوجانی ہے پھر ۔۔۔
فون کروں گی اس کو اگر بارش ہو گئی تو ۔۔
پکوڑے بنا کر بھیجتی ہوں ۔۔ بنا تو لوں پہلے ۔۔۔:tounge:
دیگچی میں کھانے سے بارش ہو جاتی ہے کیا؟ ویسے یہ صرف دولہا ہی کھائے تو ہوتی ہے یا سب کے کھانے سے؟ کیونکہ میں تو اکثر ہانڈی میں ہاتھ مارتی رہتی ہوں۔:p

ہاں، اگر بارش ہو گئی تو مزہ نہیں آئے گا۔ ویسے یہاں بھی کالے بادل آ گئے ہیں۔ اب تو پکوڑے کھانے کا اور بھی دل کر رہا ہے۔ ذرا جلدی بنانا۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی اگر پکوڑے اچھے سے بنیں تو مجھے بھی یاد رکھئیے گا۔
ویسے میرا کھانا کا وقفہ ختم اور میں جا رہا ہوں۔
 

سارہ خان

محفلین
فہیم اللہ کرے بارش نہ ہو ۔۔ اور ایسا ہی موسم رہے ۔۔ لیکن پیشن گوئی تو ہے تین دن بارش کی ۔۔:(

ماوراء ۔۔ دولہا یا دلہن کے کھانے سے ہوتی ہے بارش ۔۔ آزمایا ہوا ہے ۔۔۔ بس تم اپنی شادی میں سب کو چھتری ساتھ لانے کا ضرور کہہ دینا ۔۔۔:tounge:

پکوڑے بنانے جا رہی ہوں ۔۔ جس کو کھانے ہوں ۔ آجائے ۔۔:tounge:
 

ماوراء

محفلین
اچھا۔۔ چھتری لانے کا بھی کہہ دوں گی۔ پہلے شادی تو ہونے دو۔:grin:

اب بنا بھی لو۔۔کب کی جا رہی ہو ۔۔اور یہیں پر ہو۔ چلو،۔۔۔اب آنا کیا ہے۔ میرے حصے کے بھی مجھے یاد کر کے کھا لینا۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام شگفتہ بہن
کہیے کیسی ہیں؟ کہاں تھیں اتنے دنوں سے؟ سب خیریت ہے ناں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ یا اہلیان محفل،

وعلیکم السلام ورحمۃ وبرکاتہ، سسٹرشگفتہ اوربھائی محب ، میں الحمداللہ ٹھیک ٹھاک ہوں اور آپ سنائيں کیسے حال احوال ہیں؟


والسلام
جاویداقبال
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ نے محب کے مبارک باد والے دھاگے پر نہیں دیکھا ۔۔۔ ! محب نے ابھی خود ہی کہا ہے کہ وہ تھوڑا تھوڑا بولنے لگا ہے ۔ ;)
 

ظفری

لائبریرین
میں تو عمر کے اس حصے میں ہوں کہ " کبھی سوچتا ہوں کہ میں کچھ کہوں ۔۔۔ پھر یہ سوچتا ہوں کہ چپ رہوں ۔ ;)

میں تلقید مت کرنا ۔ :grin:
 
نہیں کرتا بابا اب تم سے سیانے کی بات نہ مانوں تو نقصان اٹھاؤں گا۔

آخر تمہارا اتنے برسوں کا تجربہ ہے اتنی تو میری عمر نہیں جتنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
و علیکم السلام شگفتہ بہن
کہیے کیسی ہیں؟ کہاں تھیں اتنے دنوں سے؟ سب خیریت ہے ناں۔

میں ٹھیک ہوں شمشاد بھائی ، جی خیریت ہے۔ ان دنوں میں اتنی شادیاں تھیں ، اور پھر اتنی سردی میں ہم سب بہاولپور گئے اور یہ ستائس دسمبر کا ہی دن تھا ۔ وہاں شادی تو انجام پا گئی لیکن سارا سارا دن شادی کی تیاریاں چھوڑ کر سب ہی بس خبریں سننے کے انتظار میں کہ تازہ صورت کیا ہے۔ یہاں بھیا ادھر ہی تھے اور ان کے لیے وہاں ہم سب پریشان کہ خیریت سے گھر پہنچیں ۔ بھیا آدھی رات کو بہت مشکل سے اتنا لمبا فاصلہ طے کر کے گھر پہنچے ۔ اسی طرح پڑوس میں اور دیگر رشتہ دار ، وہ اس سے زیادہ مشکل سے دوچار ہوئے کوئی اگلے دن گھر پہنچ سکا کوئی اس سے بھی زیادہ دیر سے ۔ وہاں سے جس تاریخ کے ریٹرن ٹکٹس تھے اس تاریخ کو واپسی کا کوئی امکان نہیں رہا ، نئی ٹکٹس حاصل کرنے میں بھی پریشانی ہوئی ۔ وہاں سے موبائل سروس بھی داغ مفارقت دے گئیں پہلے تو بالکل ہی بند ہو گئیں پھر بعد میں کچھ صورت بہتر ہوئی۔ میرا ایک سیل نمبر تو آج دوپہر کو سکتہ سے باہر آیا ہے میرا کسی سے رابطہ نہیں ہوسکا وہاں سے ڈائل اپ تو یہاں سے زیادہ بری حالت میں ، انٹرنیٹ لگ کے ہی نہیں دیا ۔ وہاں ایک تو سردی اتنی زیادہ ، پھر ہر وقت بجلی غائب اور شمشاد بھائی وہاں تو گیس کی بھی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے ، بجلی غائب ، گیس غائب ، سردی مستقل حاضر ، بجلی آ بھی جاتی تھوڑی دیر کے لیے تو کیبل والوں کی بجلی چلی جاتی حتی کہ وقت پر نیوز تک سننے کو مشکل ۔ پھر جس جس کو ٹھنڈ لگی وہ سب بیمار۔ واپس آنے میں پریشانی تو رہی البتہ خیریت سے گھر بالآخر پہنچ ہی گئے ۔ اللہ کا شکر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ چند دن بہت ہی بھاری گزرے ہیں۔
کراچی میں ہی ہمارے ایک جاننے والے ہیں ان کے عزیز کی شادی تھی۔ بارات جانے کو تیار کہ یہ واقعہ ہو گیا۔ حالات خراب ہو گئے۔ بارات ہی نہیں گئی۔ ادھر دلہن والے گھر اور بھی مسئلہ ہوا، طرح طرح کی باتوں کے علاوہ سارا کھانا بیکار گیا۔

شکر ہے اب حالات کچھ سدھر گئے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
نہیں کرتا بابا اب تم سے سیانے کی بات نہ مانوں تو نقصان اٹھاؤں گا۔

آخر تمہارا اتنے برسوں کا تجربہ ہے اتنی تو میری عمر نہیں جتنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تم میری عمر کو پہنچ بھی جاؤ ( جو کہ دو تین ماہ میں پہنچ جانا ہے ) تو پھر بھی اتنا تجربہ نہیں ہوگا جو مجھے حاصل ہے ۔ :grin:

ویسے تم کس تجربے کی بات کر رہے ہو ۔ ؟ ;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top