کون ہے جو محفل میں‌ آیا 14

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں، صبح کا بھولا اگر شام کو گھر آ جائے تو اُسے بھولا نہیں کہتے۔ اور ویسے بھی علم اور تجربہ حاصل کرنے کی کوئی عمر تھوڑا ہی ہوتی ہے۔
 
تم میری عمر کو پہنچ بھی جاؤ ( جو کہ دو تین ماہ میں پہنچ جانا ہے ) تو پھر بھی اتنا تجربہ نہیں ہوگا جو مجھے حاصل ہے ۔ :grin:

ویسے تم کس تجربے کی بات کر رہے ہو ۔ ؟ ;)

تمہاری عمر کو پہنچ جاؤ گا مگر تب تم کسی اور منزل تک پہنچ چکے ہوگے اور دو تین ماہ والی بات یقینا تم نے میرا حوصلہ بندھانے کے لیے کہی ہے ورنہ بخوبی جانتے ہو کہ ایسا ہونا قیامت تک ممکن نہیں ;)

ہاں یہ بات مانوں گا کہ جتنا تجربہ تم نے حاصل کر لیا ہے یہ میں کبھی حاصل نہیں کر سکتا ۔ وجہ صاف ظاہر ہے تمہارے جتنے خطرات نہ میں مول لے سکتا ہوں اور نہ خود میں اتنی ہمت پاتا ہوں اس لیے میں کم تجربہ کار ہی بھلا (‌ہڈیاں تو ٹوٹنے سے محفوظ ہیں نہ

میں لب بام سے دو چار ہاتھ قبل کمند ٹوٹنے والے تجربے کی بات کر رہا ہوں ؟ ;)
 
شمشاد بھائی ۔۔۔۔ ساری جوانی بِتا دی محب نے ۔۔ اب آیا ہے خیال تجربوں پر بات کرنے کا ۔ ;)

ہائے نظر نہ لگا دینا میرے چڑھتی جوانی کو :)

اب تم نہیں رہے جوان تو دوسروں کی جوانی تمہاری نگاہوں میں کھٹکنے لگی ہے اور ساری چھوڑو ابھی تو آدھی بھی نہیں بیتی ۔

تمہاری طرح میں شعر پڑھ کر جنوری کی برفیلی شاموں میں سرد آہیں نہیں بھرتا

یہ قصہ ہے اس وقت کا جب آتش جوان تھا ;)
 
ظفری

لائبریرین
کوئی بات نہیں، صبح کا بھولا اگر شام کو گھر آ جائے تو اُسے بھولا نہیں کہتے۔ اور ویسے بھی علم اور تجربہ حاصل کرنے کی کوئی عمر تھوڑا ہی ہوتی ہے۔
شمشاد بھائی یہی بات ۔۔۔ میں محب کو سمجھا سمجھا کر تھک گیا ہوں ۔۔۔۔ مگر کہتا ہے کہ میں اب اس عمر میں تجربہ لیکر کیا کروں گا ۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
تو پھر کیا ہوا، آخر خطرات سے کھیل کر ہی تو تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے ظفری ابھی مزید تجربہ حاصل کرنا چاہ رہے ہوں۔
 
ظفری

لائبریرین
تمہاری عمر کو پہنچ جاؤ گا مگر تب تم کسی اور منزل تک پہنچ چکے ہوگے اور دو تین ماہ والی بات یقینا تم نے میرا حوصلہ بندھانے کے لیے کہی ہے ورنہ بخوبی جانتے ہو کہ ایسا ہونا قیامت تک ممکن نہیں ;)
ظاہر ہے کہ یہ فرق تو نہیں مٹنے کا ۔۔۔۔ سوچ رہا ہوں کہ اگلی شٹل سے دو تین ماہ کے لیئے کسی سیارے سے ہو آؤں اس طرح زمینی حساب سے میرا اور تمہارا عمر کا یہ جھگڑا ختم ہوجائے گا ۔ :grin:

ہاں یہ بات مانوں گا کہ جتنا تجربہ تم نے حاصل کر لیا ہے یہ میں کبھی حاصل نہیں کر سکتا ۔ وجہ صاف ظاہر ہے تمہارے جتنے خطرات نہ میں مول لے سکتا ہوں اور نہ خود میں اتنی ہمت پاتا ہوں اس لیے میں کم تجربہ کار ہی بھلا (‌ہڈیاں تو ٹوٹنے سے محفوظ ہیں نہ

میں لب بام سے دو چار ہاتھ قبل کمند ٹوٹنے والے تجربے کی بات کر رہا ہوں ؟ ;)
یہ کمند تو کئی بات ٹوٹ چکی ہے ۔ اب تو سوچ رہا ہوں کہ وہ دیوار ہی گرا دوں جس پر مسلسل کمند ڈالنے ڈالے جا رہا ہوں ۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
ایسا ظلم مت کیجیئے گا کہ دیوار ہی ڈھا دیں، پھر تو جستجو ہی ختم ہو جائے گی، دیوار کی موجودگی سے امید تو قائم ہے ناں۔
 
ظفری

لائبریرین
ایسا ظلم مت کیجیئے گا کہ دیوار ہی ڈھا دیں، پھر تو جستجو ہی ختم ہو جائے گی، دیوار کی موجودگی سے امید تو قائم ہے ناں۔
ارے شمشاد بھائی ۔۔۔۔ کیا فائدہ ایسے مکان کی دیوار کا ! جس کا اسی کے مکین پر ہر وقت گرنے کا دھڑکا لگا ہو ۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
تو دیوار کو مضبوط بنانے کے لیے کسی سہارے کا بندوبست کریں ناں نہ کہ ڈرتے ہی رہیں کہ اب گری کہ تب گری۔
 
ظفری

لائبریرین
میری یا د داشت اچانک بحال ہوئی ہے :)

پروفیسر ظفری ، عمران سیریز کی ٹیم میں آپ کا نام بھی شامل تھا ؟

ارے ہاں یاد آیا ۔۔۔ دراصل آج کل میں بلیک زیرو کا کردار نبھانے میں مصروف ہوں ۔ اس لیئے ایک مشن پر نکلا ہوا ہوں ۔ اگلے ہفتے تک فراغت حاصل ہوجائےگی ۔ پھر اس کے بعد میں پوری مستعدی سے اس کارِ خیر میں حصہ لینے کے لیئے حاضر ہوجاؤں گا ۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top