کون ہے جو محفل میں‌ آیا 14

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سردی میں آنا تو اور بھی آسان ہوتا ہے۔ ادھر ادھر نہ جانا پڑے بس کمپیوٹر کے آگے بیٹھے رہو۔

ڈاکٹر صاحب آپ کے ہاں کتنی سردی ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد۔ کیا سردی بہت لگ رہی ہے، سکرین پر ٹائپ کرنے کے بعد حروف جم تو نہیں گئے؟ لیکن یہ ناروا تو ناروے میں ماوراء کے ساتھ ہوگا۔ سعودی میں تو امکان نہیں۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی یہاں ریاض میں سردی کم ہی ہوتی ہے لیکن جب اردن اور اس سے ملحقہ سعودی علاقے میں برف باری ہوتی ہے اور ہوائیں چلتی ہیں، جو کہ یہاں شمال کے نام سے مشہور ہے تو سمجھ لیں کہ سردی کی لہر آتی ہے۔ کل سے یہ لہر آئی ہوئی ہے لیکن ابھی اتنی زیادہ نہیں۔ اور کل کا پتہ نہیں کہ تیز ہو جائے یا بالکل ہی ختم ہو جائے۔
 

ماوراء

محفلین
وہ فون ہی نہیں اٹھا رہیں تو بل کیا بنے گا، میں سوچ رہا تھا کہ وہ فون اٹھائیں اور دو چار گھنٹے ان سے بات ہو، کیونکہ بل تو تمہارے کھاتے میں جانا ہے۔

ان کی خبر مل گئی ہے۔ وہ کہیں گئی ہوئی تھیں۔ اس لیے فون بھی نہیں اٹھا رہی تھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو اچھی بات ہے ناں کہ تم آ گئی ہو۔ ویسے کیا صبح ہی آنے کی اجازت ہے، باقی کا سارا دن کہاں ہوتی ہو؟
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام، چھٹی کر کے میں نے "آ بیل مجھے مار" والے محاورے پر عمل کرنا تھا کیا۔ :p دو چھٹیاں کام کرتے ہی گزر گئیں۔

زبردست۔ حجاب شادی پر گئی ہو گی۔ موسم بھی انجوائے کر رہی ہو گی۔ ہمارے ہاں بہت گندا موسم ہے۔ پکوڑے بنا کر ذرا یہاں بھی بھیجنا-:(
 

سارہ خان

محفلین
ل و ل ۔۔ اس کے کزن نے ضرور دیگچی میں کھایا ہوگا جو بارش کر وارہا ہے شادی میں ۔۔:grin: حجاب کیا انجوائے کرے گی اتنی سردی میں ۔۔ اور تیاری تو سب پانی پانی ہوجانی ہے پھر ۔۔۔
فون کروں گی اس کو اگر بارش ہو گئی تو ۔۔
پکوڑے بنا کر بھیجتی ہوں ۔۔ بنا تو لوں پہلے ۔۔۔:tounge:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top