کون ہے جو محفل میں‌ آیا 14

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ڈاکٹر عباس

محفلین
نصیب دشمناں ہمارا مزاج تو خراب ہے سور تھروٹ اور بخار کے ہاتھوں


آپ کو بھی عید مبارک:eid:
السلام علیکم۔ظفری اور جیہ۔
یہاں تو جمعے کو عید ہے۔پیشگی عید مبارک۔
لگتا ہے ای این ٹی اسپیشلسٹ کے نسخے نے اثر نہیں کیا جیہ پر۔
 

جیہ

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب ایزیتھرومائسین کھا رہی ہوں۔ مگر سردی بہت لگتی ہے۔ میلیریا کے ٹیسٹ نارمل تھے۔ مگر ڈاکٹر نے دو قسم کی گولیاں بھی دی ہیں ملیریا کے


میں سوچتی ہوں کہ میرے منہ میں سوائے چھوٹی سی زبان کے علاوہ ہے ہی کیا۔ ٹانسلز تو عرصہ ہوا نکلوادیے ہیں،
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی کیسے ہیں؟ اپنے ننھیال کا کچھ تو خیال کریں۔

اور ہاں ہماری عید بھی کل بروز بدھ کو ہی ہے۔
آپ کےہاں قربانی کا کیا رواج ہے؟

ہماری طرف سے بھی سبکو بڑی عید کی بڑی بڑی مبارک ہو۔
 

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی کیسے ہیں؟ اپنے ننھیال کا کچھ تو خیال کریں۔

اور ہاں ہماری عید بھی کل بروز بدھ کو ہی ہے۔
آپ کےہاں قربانی کا کیا رواج ہے؟

ہماری طرف سے بھی سبکو بڑی عید کی بڑی بڑی مبارک ہو۔

خیال ہی تو کیا ہے شمشاد بھائی ۔;)
ہمارے یہاں تو جناب ، بس پیسے قصائی ( گروسری اسٹور ) والے کو دیتے ہیں ۔ بعد میں گوشت اٹھا لیتے ہیں دوکان سے ۔
خیر مبارک ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو بہت آسانی ہے آپ کے ہاں قربانی کی۔
یہاں بھی تین چار گھنٹے تو بکرا منڈی میں پھر ذبیحہ پھر گوشت بنواؤ۔
پاکستان میں تو اس دفعہ سنا ہے قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ لوگوں کی اپنی قربانی ہو گی۔
 

عمر سیف

محفلین
الحمداللہ۔ آپ ؟
غیر حاضری اس لیے تھی کہ لائیٹ بھی غیر حاضر تھی۔ ہمارے علاقے میں آج کل لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہے۔
دن میں‌8 گھنٹے لائیٹ بند رہتی ہے اور کسی بھی وقت جا سکتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top