کون ہے جو محفل میں‌ آیا 14

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
پھر تو بہت آسانی ہے آپ کے ہاں قربانی کی۔
یہاں بھی تین چار گھنٹے تو بکرا منڈی میں پھر ذبیحہ پھر گوشت بنواؤ۔
پاکستان میں تو اس دفعہ سنا ہے قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ لوگوں کی اپنی قربانی ہو گی۔

ہاں اس طرح کافی آسانی رہتی ہے ۔ ہر چیز صاف اور پیک اور الگ الگ ۔
جی بجا فرمایا آپ نے ۔۔۔ آج بھائی سے بات ہو رہی تھی کہہ رہا تھا کہ جانوروں کی اس بقر عید پر بہت زیادہ قمیتیں ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس سردی میں بھی لوڈ شیڈنگ تو آنے والی گرمیوں میں‌ کیا حال ہو گا۔
عوامی نمائندے تو بُلٹ پروف گاڑیوں میں اور چوبیس گھنٹے اے سی اور ہیٹر کے مزے لوٹیں اور عوام لوڈ شیڈنگ تو ایک طرف آج کل تو سنا ہے گیس بھی نہیں آ رہی۔
لعنت ہے ایسے حکمرانوں پر۔
 

رضوان

محفلین
لو بھئی ہمارا دُکھڑا بھی سُن لو
لوگ سجیاں اور رانیں بھونیں گے اور ہم رال ٹپکائیں گے کہ اسلام آباد میں گیس نہیں آرہی۔ لکڑی دوسو روپے مَن ہے اور فلیٹوں کے کچن میں جلائیں کیسے؟ اس دفعہ پتا چلا کہ سردی کہتے کسے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جنگل میں پھر کوئی قانون ہوتا ہے کہ ایک جانور اپنی ہی برادری کے جانور کو نہیں کھاتا۔
یہ تو جانوروں سے بھی بدتر حالات ہو گئے ہیں۔
 

رضوان

محفلین
چاچا ظفری، بابا شمشاد اور انکے ٹَبروں کو اور بھی جن جن کے یہاں کوئی عید جیسی چیز آئی ہے ان کو عید مبارک
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی لگتا ہے اسلام آباد میں سردی کچھ زیادہ ہی ہو گئی ہے، کہیں ایسا تو نہیں رضوان بھائی اس کے زیر اثر آ گئے؟
 

رضوان

محفلین
شمشاد بھائی سردی تو واقعی بہت ہے کیونکہ ہیٹر جلانے کے لیے گیس غائب اب بندہ کیا کرے سوائے
اسکے کہ لحافوں میں دبکا بیٹھا رہے اور مارچ اپریل کے سپنے دیکھا کرے۔
 

ماوراء

محفلین
ماورہ کہاں ہو تم ؟ جیو پر اسوقت لائیو حج دیکھا رہے ہیں ۔ فٹا فٹ ٹی،وی آن کرو ،

مطلب کہ امی ابو ٹی وی پر آئے تھے۔:p باجو دن کو تو میں گھر میں ہی نہیں تھی، ورنہ ضرور میں ٹی وی لگا کر بیٹھی ہوتی۔ ابھی خبریں دیکھتی ہوں۔ :grin:
 

تیشہ

محفلین
بالکل باجو!‌پاکستان کیا مشرق میں عورت پاؤں کی جوتی ہے اور مغرب میں گلے کا ہار۔ مگر گلا کسی غیر کا ہوتا ہے اور مشرق کی جوتی کا پاؤں اپنے کا ہوتا ہے۔

مطلب یہ ہر جگہ عورت ذلیل و خوار ہے۔

:lol:

گلے کا ہار بنے یا نہ بنے مگر مغرب میں عورت مرد کے پیر کی جوتی ہرگز نہیں ہوتی ،۔ بلکے مغرب میں مرد عورتوں کے پیروں میں ہوتے ہیں جیہ :lol::lol: یہ پاکستان ہی ہے جہاں پیروں کی جوتی سمجھی اور جانی جاتی ہے ۔
 

تیشہ

محفلین
باجو آجکل آپ کا اور ہمارا تین گھنٹے کا فرق ہے۔ ہم تین گھنٹے آگے ہیں۔
آپکی بھابھی جاگتی ہے ساری رات لیکن میں نے تو صبح دفتر جانا ہوتا ہے اس لیے میں تو سو جاتا ہوں۔



تین گھنٹے ۔ ۔۔
01hmm.gif
 

تیشہ

محفلین
مطلب کہ امی ابو ٹی وی پر آئے تھے۔:p باجو دن کو تو میں گھر میں ہی نہیں تھی، ورنہ ضرور میں ٹی وی لگا کر بیٹھی ہوتی۔ ابھی خبریں دیکھتی ہوں۔ :grin:



:lol::lol:
ہاں آج دوپہر کو جب گھر آکر میں نے ٹی وی آن کیا تو حج لائیو دیکھا رہے تھے ۔ :lol:ہاں تمھاری امی ابو ہاتھ ہلا ہلا کر کہہ رہے تھے ہم ماورہ کے امی ابو ہیں :lol::-P ماورہ کو بلاؤ آکر ہمکو دیکھ لے ۔
 

ماوراء

محفلین
:lol::lol:
ہاں آج دوپہر کو جب گھر آکر میں نے ٹی وی آن کیا تو حج لائیو دیکھا رہے تھے ۔ :lol:ہاں تمھاری امی ابو ہاتھ ہلا ہلا کر کہہ رہے تھے ہم ماورہ کے امی ابو ہیں :lol::-P ماورہ کو بلاؤ آکر ہمکو دیکھ لے ۔
ہاہاہا۔ تو آپ نے مجھے ایس ایم ایس کر دینا تھا میں بھی دیکھ لیتی۔ :grin:
 

تیشہ

محفلین
ہاہاہا۔ تو آپ نے مجھے ایس ایم ایس کر دینا تھا میں بھی دیکھ لیتی۔ :grin:



تبھی تو میں آئی تھی تمھیں بتانے کو ۔۔ مگر تم اسوقت موجود نہیں تھی ۔ ۔۔ تمھاری امی کہہ رہی تھیں کہ ماورہ کو پیغام دیں گھر بلکل صاف ستھرا رکھے انکی واپسی تک ۔ ۔۔ اور کچن سے تو بلکل باہر نہ نکلے :-P:lol:
اور امی ابو دونوں مل چکے ہیں پھر سے ۔ اور امی کا فلو کھانسی ٹھیک ہے اب ،۔۔۔
:lol:
 

F@rzana

محفلین
السلام و علیکم

آہا، یہاں تو بڑی رونق لگی ہوئی ہے:)

میں نے بھی حج کی لائیو نشریات دیکھی تھیں (ماورا کے امی ابو واقعی باجو کو پیغام دے رہے تھے);)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top