کون ہے جو محفل میں‌ آیا 14

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زونی

محفلین
اور اب میں آ گئی ہوں سب کو بہت عید مبارکککککککککککککککککککککککک ،کیسے ہیں آپ سب :)
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید اور خیر مبارک اور آپ کو بھی عید مبارک
لیکن آپ تھیں کہاں اتنے دنوں سے؟
 

زونی

محفلین
خوش آمدید اور خیر مبارک اور آپ کو بھی عید مبارک
لیکن آپ تھیں کہاں اتنے دنوں سے؟


ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی کچھ ہماری خبر نہیں آتی:grin:

ہونا کہاں ھے شمشاد بھائی بس ذرا عید پر مصروف تھی ،ابھی بھی کہیں سے آ رہی ہوں تھکی ہوئی اور سوچا سونے سے پہلے کچھ حال چال ہی پوچھ لیں،شمشاد بھائی آپکی عید کیسی گزری:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل پر آنا بھی ایک ضروری کام سمجھ لیں۔ روزانہ ایک دو پیغامات بھیج دیا کریں۔

عید اچھی گزری، خاصے مہمان آئے ہوئے تھے، خوب رونق رہی۔
اب صبح سے پھر وہی روزمرہ کے کام شروع۔
 

زونی

محفلین
یہ بھی صحیح ھے ویسے نیٹ بھی تو ایک ایڈکشن ہی ھے ،اور شمشاد بھائی یہاں بھی صبح سے وہی روٹین ہو گی لیکن بچوں کے سکولوںمیں تو ابھی سردیوں کی چھٹیاں ہیں
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی میں آگئی ہوں

کل 5/35 پر جس جگہ خود کُش دھماکہ ہوا وہ جگہ ہمارے گھر سے صرف ایک فرلانگ کے فاصلے پر ہے۔ گھر کے شیشے ائک بار پھر ٹوٹ گیے۔ باقی خیریت رہی۔ 4 فوجی اور 7 سویلین مارے گیے :(
 

شمشاد

لائبریرین
افسوس ناک واقعہ ہے۔ یہ کیوں کر رہے ہیں ایسا؟ کیوں بے گناہ لوگوں کی جان لے رہے ہیں؟ بہت افسوس ہوتا ہے ایسے واقعات پڑھ کے۔
 

جیہ

لائبریرین
ان لوگوں کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ اسلم کا اسلام پسند نہیں۔ اپنا اسلام لانا چاہتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام عمار
کہیے آپ کیسے ہیں؟
ڈاکٹر صاحب آیا کرتےہیں کبھی کبھی اس وقت۔
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی میں آگئی ہوں

کل 5/35 پر جس جگہ خود کُش دھماکہ ہوا وہ جگہ ہمارے گھر سے صرف ایک فرلانگ کے فاصلے پر ہے۔ گھر کے شیشے ائک بار پھر ٹوٹ گیے۔ باقی خیریت رہی۔ 4 فوجی اور 7 سویلین مارے گیے :(
جویریہ ۔۔۔۔ آپ کے علاقے میں ایک عام آدمی کا ان لوگوں کے بارے میں ‌کیا تاثر ہے ۔ ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top