شمشاد نے کہا:60 کے قریب خواتین تھیں، انڈین اور پاکستانی، اور بچے الگ، وہ چھوٹے بچوں کو ہی ساتھ لاتی ہیں کہ ان کو کہاں چھوڑ کر آئیں، بڑے بچے عموماً گھر چھوڑ آتی ہیں یا ان کے باپ ساتھ لے جاتے ہیں۔
کسی بھی مرد کو آنے کی اجازت نہیں ہوتی، اور تو اور مجھے بھی گھر سے بے دخل کر دیا جاتا ہے۔
آج کا درس جنہوں نے دیا وہ ایک عالمہ ہیں اور ہر ہفتے کہیں نہ کہیں درس دیتی ہیں۔
کاش کبھی میں بھی درس میں شامل ہوتی مجھے بہت بہت شوق اور لگن ہوا کرتی تھی جب میں پاکستان ہوتی تو ایسے درس میں ضرور جایا کرتی تھی اک سن کر عجیب سی کفیت ہوتی ہے ۔ بہت پرسکون لگتا ہے درس سننا مگر بعد میں امریکہ گئی تو وہاں سے سب درس چھوٹ گئے وہاں پر بہت کم کم کبھی کبھا ر ہوتے وہ بھی ان فیملی میں جو پاکستانی ہوا کرتی ۔ اور اب تو یہاں تو بلکل نہیں کبھی سننے کو ملا