کون ہے جو محفل میں آیا۔۔۔۔۔79

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
ٹی بی کا کورس تو غلباً چھ ماہ کا ہی ہوتا ہے۔ ویسے یہ بیماری اس لحاظ سے اتنی بری نہیں ہے
کیوں کہ مکمل کورس کے بعد اس کا تقریباً صد فیصد علاج ہو جاتا ہے۔ بہر کیف بیماری کوئی بھی اچھی نہیں ہوتی۔ ہماری نیک تمنائیں ننھی پری کے ساتھ ہیں۔ اللہ ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔ :)
سعود بھائی آئل پینے کی وجہ سے انفیکشن زیادہ ہے تو احتیاطاَ ڈاکٹرز نے 8 سے 10 ماہ کہے ہیں ، آمین ثم آمین ۔ جزاک اللہ سعود بھائی ۔
 
غ۔ن۔غ

محفلین
وعلیکم السلام۔ الحمد للہ ہم تو احباب کی دعاؤں کے زیر سایہ ہیں۔ آپ کیسی ہیں؟ :)

شکر ہے اللہ کا بھیا ، خدا آپ کو ہمیشہ دعاؤں کے سائے تلے ہر آفت و مصیبت سے محفوظ رکھے آمین
بھیا آپ کی دعا سے میں بھی ٹھیک:)
کیا ہو رہا ہے اس وقت؟
 
شکر ہے اللہ کا بھیا ، خدا آپ کو ہمیشہ دعاؤں کے سائے تلے ہر آفت و مصیبت سے محفوظ رکھے آمین
بھیا آپ کی دعا سے میں بھی ٹھیک:)
کیا ہو رہا ہے اس وقت؟

ہم یہی کوئی ایک گھنٹہ قبل بیدار ہوئے ہیں۔ محفل گردی کی ہے۔ کچھ ایک ای میل نمٹائے ہیں۔ پتہ چلا کہ مقدس بٹیا رانی کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی ہے اس لئے ان کو فون کیا کیوں کہ ویسے بھی کافی عرصہ سے ان سے بات نہیں ہوئی تھی۔ بٹیا رانی کی طبیعت واقعی بہت زیادہ خراب ہے، اللہ ان کی طبیعت جلدی بحال کریں۔ خیر تیمور بھائی پاس ہی سو رہے تھے اس لئے ہم نے فون جلدی ہی منقطع کر دیا کہ ان کی نیند میں خلل نہ پڑے۔ اب پھر سے محفل گردی کر رہے ہیں اور محفل کے ڈاؤن ٹائم والے مسائل کا مستقل حل ڈھونڈھ رہے ہیں۔ :) :) :)
 
محفل گردی خوب کہی۔۔۔۔۔:):)
ہر گردی سے یہ محفل گردی بہت اچھی ہے ہیں ناں؟
یہ والی گردی (محفل گردی) جاری و ساری رکھیئے :)
مقدس کی طبیعت کی خرابی کا سن کر بہت دکھ ہوا، اللہ مقدس بہنا کو صحت دے اور اپنے امان میں رکھے آمین
کاش میں کچھ دیر پہلے آئی ہوتی تو آپ میری طرف سے بھی پوچھ لیتے مقدس کو
واقعی سعود بھائی محفل کبھی کبھی بہت تنگ کرتی ہے یہ خلل دور کر دیجئے پلیز جلدی سے
 
غ۔ن۔غ

محفلین
غزل ( غزل ناز غزل ) ۔۔۔ :rose:

کام سے تھک کے ہوگیا ہوں چُور
مت سمجھنا کہ ہوگیا ہوں دُور

میں یہیں آس پاس ہوں ہر دم
بس ذرا کام ہے سو ہوں مجبور

:angel::rose::blushing:

ارے ے ے ے ے ے۔۔۔۔۔۔:battingeyelashes:
ان خوبصورت اشعار پہ واہ کروں محمود یا تمھاری تھکن پہ آہ ۔۔۔:sad:
تم کام نمٹاؤ تسلی سے اور یہاں بھی جھانک لیا کرو کچھ پوسٹ نہ کر سکو تو کوئی بات نہیں میں تو کر ہی رہی ہوں ناں ایک ہی بات ہے :rose: :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top