کون ہے جو محفل میں آیا۔۔78

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محسن حجازی

محفلین
کئی دفعہ ایسی سوچ جنم لیتی ہے۔ لیکن زین فورو ایک ایسا پروڈکٹ ہے جسے لوگ جانے کیسے کیسے سرور انفراسٹرکچر پر نصب کرتے ہیں۔ جبکہ فیس بک، جی میل اور ایسی دوسری سائٹوں کا سافٹوئر اور ہارڈ وئیر ایک دوسرے کے لئے آپٹیمائزڈ ہوتا ہے۔ خود کار اپڈیٹ کے لئے جو سوفسٹیکیٹیڈ سولیوشن ہے اسے لانگ پولنگ کا نام دیا جاتا ہے جس کے ذکر میں ویب ساکٹ، پش، پل اور ایسے ہی کچھ کیورڈ سامنے آتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ہر سرور پر اپاچے یا کوئی دوسرا ویب سرور ضروری نہیں کہ لانگ پولنگ کو سپورٹ کرتا ہی ہو۔ دوسرا طریقہ ہے ایک مخصوص دورانیئے کے بعد اجاکس ریکویسٹ بھیجنا۔ لیکن ایسا کرنے سے ایچ ٹی ٹی پی ہٹس بہت بڑھ جائیں گی اور عام لوگوں کا سرور اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکے گا۔ خیر اس کے کچھ حل ہیں جو ہم نے ڈیویلپمینٹ فورم میں ڈسکس کیئے تھے لیکن ان کو پسند کرنے کے باوجود مناسب پذیرائی نہیں ملی۔ :)
بس ایسی چیزیں ہوں تو ہم سے کاہل لوگوں کو دھاگوں میں نہ گھسنا پڑے۔ لیگ پلنگ کا بھی کوئی پلگ ان موجود ہے کہ نہیں؟ میرا خیال ہے صرف سیاست کے فورم میں انسٹال کیا گيا ہوگا۔
 

محسن حجازی

محفلین
اس کے جملہ حقوق محفوظ نہیں ہیں۔ ویسے بھی پاکستان میں ان کی کون پرواہ کرتا ہے۔

آپ آجکل پاکستان سے باہر مت جائیے گا۔ حکومت کا کچھ علم نہیں، کس وقت ایک نئے وزیر اعظم یا صدر کی ضرورت پڑ جائے۔
نئی شرائط ملازمت برائے صدارت کے مطابق امیدوار کم سے کم ایک عدد بیوی کا کریا کرم کر چکا ہو وگرنہ نااہل متصور ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پس ثابت ہوا کہ کم بخت مرغے کا پکوان ٹھیک نہیں بنتا آئندہ خوش بخت مرغا پکڑئيے بلکہ پہلے مرغے کی جنم کنڈلی نکلوائيے پھر یخنی کی نوبت آنے دیجیے۔
اتنا تردد کون کرئے، اتنے میں تو بکرے کے پائے گل جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نئی شرائط ملازمت برائے صدارت کے مطابق امیدوار کم سے کم ایک عدد بیوی کا کریا کرم کر چکا ہو وگرنہ نااہل متصور ہوگا۔

لیکن ایسی شرط وزیر اعظم کے لیے نہیں ہے۔ اور صدارت کے لیے کئی قسم کے استثنیٰ ہیں۔ سمجھا کریں ناں۔
 
بس ایسی چیزیں ہوں تو ہم سے کاہل لوگوں کو دھاگوں میں نہ گھسنا پڑے۔ لیگ پلنگ کا بھی کوئی پلگ ان موجود ہے کہ نہیں؟ میرا خیال ہے صرف سیاست کے فورم میں انسٹال کیا گيا ہوگا۔

حالیہ املپلیمینٹیشن یوں ہے کہ کسی بھی اجاکس ریکوئیسٹ کے ساتھ پچھلے کی طرح نوٹس کی معلومات بھی چسپاں کر کے سرور سے بھیج دی جاتی ہے اور براؤزر میں اپڈیٹ ہو جاتی ہے۔ مثلاً آپ کسی کے اوتار پر کلک کیجئے اور اس دوران کوئی نیا اطلاعیہ آپ کا منتظر ہوا تو نظر آ جائے گا۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
برنچ یعنی بریکفاسٹ پلس لنچ
اگر ناشتہ ،کھانا اور عشائیہ ملا دیں تو کیا بنے گا؟
واہ امین صاحب ،،،بازی لے گئے

ناشتہ کھانا اور عشائیہ ملا دیں تو شاید نکھاشائیہ بین جائے :)

بازی تو سعود میاں لے گئے نا :) کھاشتہ کہہ کر۔۔۔

و علیکم السلام ، نیند پوری نہیں لے رہے امین بھائی ؟

مجھے دیر سے سونے کی عادت ہے مگر صبح دفتر جانا پڑتا ہے تو نیند نہیں پوری ہوتی :( ۔۔ باقی دن اردو محفل، چیٹنگ اور کچھ وقت دوستوں کے ساتھ گزر جاتا ہے۔۔۔

دفتر کیوں جانا پڑتا ہے :(

شگفتہ آپی انہوں نے گھنٹے والا پیکج کروایا ہوا ہے
اللہ جانے کس سے باتیں کرتے رہتے ہیں ساری رات
سوتے بھی نہیں بھیا

چل اوئے۔۔۔گھنٹہ پیکج تو فہیم نے بھی کروایا ہوا ہے اسکی تفتیش کرو پہلے :raisedeyebrow: میں کسی سے بات نہیں کرتا نہ رات کو نہ دن کو :twisted:
 

عندلیب

محفلین
یہ فہیم بھیا کے لیے ۔
tm1d08_black_cherry_ice_cream_lg.jpg
 

فہیم

لائبریرین
ماشاءاللہ یہاں تو بڑی رونق لگی ہے۔
میں تو تھوڑا ہڑبڑا گیا ہوں یہاں آکر کہ کیا کروں کیا نہ کروں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top