کون ہے جو محفل میں آیا۔۔78

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آتو میں گيا ہوں لیکن میرا خیال ہے کہ تصویر بہت پرانی ہوگئی ہے اب بدل لینا چاہیے۔ کوئی عقاب وغیرہ ڈال لینا چاہیے۔ عقابی احباب رابطہ کریں۔

محسن بھائی آپ آنے والے بنیں، میں اپنا عقاب آپ کو دینے کو تیار ہوں۔
 
کافی سرخی پاؤڈر کے بعد فورم خوب نظر آ رہا ہے۔ اچھی پوشاک ہے لیکن اگر فیس بک کی طرح خود بخود اپڈیٹس بھی آتے تو کیا کہنے۔ میرا خیال ہے اوپر نکڑ میں کچھ لال نیلا ہو تو رہا ہے۔

کئی دفعہ ایسی سوچ جنم لیتی ہے۔ لیکن زین فورو ایک ایسا پروڈکٹ ہے جسے لوگ جانے کیسے کیسے سرور انفراسٹرکچر پر نصب کرتے ہیں۔ جبکہ فیس بک، جی میل اور ایسی دوسری سائٹوں کا سافٹوئر اور ہارڈ وئیر ایک دوسرے کے لئے آپٹیمائزڈ ہوتا ہے۔ خود کار اپڈیٹ کے لئے جو سوفسٹیکیٹیڈ سولیوشن ہے اسے لانگ پولنگ کا نام دیا جاتا ہے جس کے ذکر میں ویب ساکٹ، پش، پل اور ایسے ہی کچھ کیورڈ سامنے آتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ہر سرور پر اپاچے یا کوئی دوسرا ویب سرور ضروری نہیں کہ لانگ پولنگ کو سپورٹ کرتا ہی ہو۔ دوسرا طریقہ ہے ایک مخصوص دورانیئے کے بعد اجاکس ریکویسٹ بھیجنا۔ لیکن ایسا کرنے سے ایچ ٹی ٹی پی ہٹس بہت بڑھ جائیں گی اور عام لوگوں کا سرور اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکے گا۔ خیر اس کے کچھ حل ہیں جو ہم نے ڈیویلپمینٹ فورم میں ڈسکس کیئے تھے لیکن ان کو پسند کرنے کے باوجود مناسب پذیرائی نہیں ملی۔ :)
 

محسن حجازی

محفلین
زین بہت شکریہ،
نبیل بھائی نئے لے آؤٹ کے بعد تو راستہ نیا ہی لگ رہا ہے۔

شمشاد بھائی آپ اپنے عقاب کے لائسنسن کی فوٹو کاپی ارسال کریں۔ یہ نہ ہو کہ غیر قانونی عقاب کے چکر میں ہمیں جیل کی ہوا کھانا پڑے۔ ویسے بھی پاکستان میں بہت ہل جل ہو رہی ہے۔
 

عندلیب

محفلین
بس ہم ناراض ہیں۔وجہ آپ خود ہی معلوم کریں
زین بھیا کے لیے
menu_Giant_Brownie_Ice_Cream_Sandwich.jpg

زین بھیا اب تو ناراض نہیں ہیں ناں ۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
وہی کمبخت مرغا اور چاول ساتھ میں مطبق بھی تھا لیکن اس دفعہ جہاں سے لیا اس کا مزہ نہیں آیا۔
پس ثابت ہوا کہ کم بخت مرغے کا پکوان ٹھیک نہیں بنتا آئندہ خوش بخت مرغا پکڑئيے بلکہ پہلے مرغے کی جنم کنڈلی نکلوائيے پھر یخنی کی نوبت آنے دیجیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
زین بہت شکریہ،
نبیل بھائی نئے لے آؤٹ کے بعد تو راستہ نیا ہی لگ رہا ہے۔

شمشاد بھائی آپ اپنے عقاب کے لائسنسن کی فوٹو کاپی ارسال کریں۔ یہ نہ ہو کہ غیر قانونی عقاب کے چکر میں ہمیں جیل کی ہوا کھانا پڑے۔ ویسے بھی پاکستان میں بہت ہل جل ہو رہی ہے۔
اس کے جملہ حقوق محفوظ نہیں ہیں۔ ویسے بھی پاکستان میں ان کی کون پرواہ کرتا ہے۔

آپ آجکل پاکستان سے باہر مت جائیے گا۔ حکومت کا کچھ علم نہیں، کس وقت ایک نئے وزیر اعظم یا صدر کی ضرورت پڑ جائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top