کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اب ایکدم فٹ فاٹ،
کل ہمارے ہاں بہت بڑا درس تھا، خاتون اول کے ساتھ کام کروا کروا کے تھک گیا تھا۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
جتنی دیر میں تم آتیں، اتنے میں سب کھا پی کر چلی بھی گئیں۔

ہی ہی ہی یہ بھی ٹھیک ہے ، ویسے چاچو آپ کو مزے کی بات بتاؤں ہمارے یہاں محفل میلاد وغیرہ پر لوگ تب ہی زیادہ آتے ہیں جب پتا ہو کہ کھانا کنفرم ہے اور نظر آرہا ہو کہ دیگ بن رہی ہے۔ :heehee:
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے ہاں جو درس ہوتے ہیں، ان میں کھانا برائے نام ہی ہوتا ہے۔ پھر بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

کل والا درس سالانہ درس تھا تو اور بھی زیادہ رش تھا۔ کوئی ساتھ کے قریب خواتین تھیں ۔ بچہ پارٹی الگ۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
چلو کچھ تو فرصت ملی۔
کہاں چاچو کام ابھی بھی کافی ہیں۔ جو مجھے اکیلی کو کرنے ہیں۔ ویسے چاچو ایک مشورہ دیں کہ میں نے جو بُکے منگوانے ہیں ہمارا ارادہ ہے کہ صرف پرنسپل کے لئے منگوائے جائیں پر آئیڈیا یہ بھی ہے کہ باقی جو سینئر ٹیچرز ہیں ان کے لئے لائے جائیں ۔ آپ کیا کہتے ہیں ؟؟؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین

چاچو پھولوں کے بُکے نااااااا؟؟
ایسے
flower_06.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صرف پرنسپل کے لیے بُکے منگوا لو، باقی کے لیے ایک ایک پھول صاف شفاف کاغذ میں لپٹا ہوا اور اس پر لال رنگ کا ربن بندھا ہوا، کافی رہے گا۔
 
السلام علیکم،

تقریباً چار گھنٹے پڑھائی کر کے، تین گھنٹے کا پرچہ دو گھنٹے میں حل کر کے آئے ہیں اور ایک گھنٹے بعد جمعہ کی نماز کو جانا ہے۔ لنچ اور ناشتہ سبھی کچھ ادھار ہے جسے نماز کے بعد نمٹائیں گے ان شاء اللہ۔ :) :) :)
 

عثمان

محفلین
السلام علیکم،

تقریباً چار گھنٹے پڑھائی کر کے، تین گھنٹے کا پرچہ دو گھنٹے میں حل کر کے آئے ہیں اور ایک گھنٹے بعد جمعہ کی نماز کو جانا ہے۔ لنچ اور ناشتہ سبھی کچھ ادھار ہے جسے نماز کے بعد نمٹائیں گے ان شاء اللہ۔ :) :) :)
سعود بھائی ، یہ نہ ہو کہ ممتحن بھی پرچہ چیک کرتے وقت اتنی ہی عجلت دکھا دے۔ :p
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top