کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مقدس

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں
گھرمیں ہی تھی کچھ پرابلمس تھی جس کی وجہہ سے یہاں نہیں آپا رہی تھی ۔
ہاں آپ ہماری بات ہی نہیں ہو پا رہی تھی کچھ دن سے آپ کے ساتھ سب کیسے ہیں نوکری کا کیا حال ہے ابھی بھی آپ آپنا فون بھول تی ہیں کے نہیں
ہماری طرف بھی آجکل بہت بزی چل رہا ہے۔۔
سب بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں الحمدللہ۔۔ نوکری بھی اچھی جا رہی ہے۔۔ میری پرموشن ہوئی ہے۔۔ اس کی وجہ سے اور ایکسٹرا کام کرنا پڑتا ہے۔۔
اب تو فون نہیں گم کرتی کیونکہ تیمور نے وارننگ دی ہے کہ اب یہ والا گم کیا تو اور نہیں ملنے والا۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی
 
تبسم

محفلین

آپ کو مبارک ہوں آپ کی پرموشن پاٹی کب دے رہی ہیں آپ مجھے
آخیر تیمور بھائی کو دھمکی دینی ہی پڑی آپ کو
 
مقدس

لائبریرین
آپ کو مبارک ہوں آپ کی پرموشن پاٹی کب دے رہی ہیں آپ مجھے
آخیر تیمور بھائی کو دھمکی دینی ہی پڑی آپ کو
تم آ جاؤ ناں پھر دیتی ہوں۔۔ ویسے آفیشلی ابھی اسٹارٹ نہیں لیا میں نے۔۔
وہ تو اکثر دھمکیاں دیتے ہیں مجھے پر ان کا اثر نہیں ہوتا ۔۔ہی ہی ہی
 
محسن حجازی

محفلین
محسن بھائی اس وقت اردو محفل کے لیے سالانہ ہوسٹنگ فیس اکٹھی کی جا رہی ہے۔ آپ غالباً اسی لیے اتنی مدت بعد محفل میں آئے ہیں کہ سو پچاس ڈالر جمع کروا کے اپنی محبت کا ثبوت دے سکیں۔
یعنی نوبت ایں جا رسید کہ ہماری محبت کے بھی ثبوت کی ضرورت پڑ گئی؟ وہ بھی ڈالروں میں؟ ایں چہ چکر است؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بس پھر پتھر کو دائیں ہاتھ سے تھام لیں
اور بائیں آنکھ بند کر کے دائیں آنکھ سے نشانہ باندھیں
اور ہاتھ کو سر کے اوپر سے پیچھے کی جانب لے جاتے ہوئے
پورے 90 ڈگری پر گھما لیں، لیکن زاویہ آنکھ کے نشانے کا رہے
کہ ہاتھ واپس تیزی سے آگے آئے اور آنکھ کے نشانے کے مطابق سفر کرتا ہوا
سیدھا بجائے مالی بابا کے کیری پر پڑے
اور آپ کیری اٹھا کر مالی بابا کے آنے سے پہلے پھررررررررررررررر ہولیں :)
ٹھیک ہے بھیا ابھی میں ایسے کرکے دیکھا تو ہے لیکن ہاتھ میں کچھ نہیں تھا ۔۔ہی ہی ہی
پتا نہیں مالی بابا کو کیا ہے ان کا کالج ہے یا ہمارا ۔۔:frustrated:
 
شمشاد

لائبریرین
یعنی نوبت ایں جا رسید کہ ہماری محبت کے بھی ثبوت کی ضرورت پڑ گئی؟ وہ بھی ڈالروں میں؟ ایں چہ چکر است؟

کوئی چکر نہیں ہے محسن بھائی، بس ذرا سی جیب ڈھیلی کریں کہ باقی صرف 117 ڈالروں کی ضرورت ہے۔ 17 آپ دے دیں، باقی کا بندوبست میں کر لوں گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top