فہیم
لائبریرین
ابھی تو ہم بقول ہماری امی تانکا جھانکی میں لگ گئے ہیں کہ کھانے پینے کی چیزوں پر ذرا ہاتھ صاف کیے جائیںاکیلے بیٹھے ہیں تو کچھ کام ہی کر ڈالیں۔
ارے ہاں ایک بات بتائیں آپ۔
ہمارے ساتھ ایک نئی قسم کی پرابلم آئی ہے کہ
ہمارے گھر پر ہم یوٹیوب کی ویڈیو فارورڈ کرنے سے قاصر ہوگئے ہیں۔
یعنی نیچے جو ٹائم لائن چل رہی ہوتی ہے اس کو اگر ہم آگے کردیں تو ویڈیو پھر شروع سے اسٹارٹ ہوجاتی ہے
بڑی کوفت ہوتی ہے کوئی بہت بڑی ویڈیو ہو اور شروع میں بس ایویں ہی ہو تو اس کو فارورڈ نہیں کرسکتے
یا تو شروع سے ہی دیکھو اور اگر ٹائم لائن سے آگے بڑھانے کی غلطی کر بیٹھو تو پھر ویڈیو کو شروع سے دیکھنے کی سزا بھگتو
جبکہ آفس میں ایسا کوئی پرابلم نہیں۔
ہم نے براؤزر بدل کر بھی دیکھا اور بھی تکے مارے لیکن کام نہیں بنا۔
ایڈوب فلیش پلیئر ہم ہمیشہ اپڈیٹ رکھتے ہیں گھر میں بھی اور آفس میں بھی۔