کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اشتیاق علی

لائبریرین
مثلاً آپ میں کیا تبدیلی آئی ہے اور مقدس میں کیا تبدیلی دیکھی ہے؟
سب سے پہلے جب اردو محفل کا مین پیج دیکھا تو انتہا کی خوشی ہوئی کہ یونیکوڈ اردو میں کوئی فورم بنا ہے۔ لہذا میری خواہش تھی کہ کسی ایسی کمیونٹی کا حصہ بنوں جو صرف اردو زبان کا استعمال کرتی ہو بلکہ اردو کی خدمت بھی کر رہی ہو۔ سو اللہ نے میری یہ خواہش پوری کی اور میں اردو محفل کا رکن بن گیا۔ اور اردو محفل کی بدولت مجھے بہت عزت ملی ۔ جو ویب پر کہیں نہیں ملی۔ اتنے اچھے دوست بنے۔ اور تو اور اردو کی خدمت کرنے کا جذبہ دوبارہ پیدا ہوا ۔
اللہ اردو محفل کو تا دیر قائم و دائم رکھے اور ہمارے محفلینز کو صدا خوش رکھے۔ آمین۔
مقدس بہناں کے بارے میں وہ خود بتائیں گی۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
و علیکم السلام!
اللہ کا کرم ہے میں ٹھیک ہوں اور باقی محفلین بھی بفضل تعالی انشا اللہ ٹھیک ہی ہو ں گے۔
آپ سنائیے؟
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام پپو بھائی۔

آج دیر سے آئے ہیں، میری طرح کہیں خاتون اول کی بجاآوری میں مصروف تھے کیا؟
 
اور سنائیے کیا ہو رہا ہے۔ ذاتی پیغام مل گیا تھا ۔ اور ڈراپ بوکس سے آپ نے فائلیں ڈاؤنلوڈ کر لیں؟
ڈراپ باکس میں جو فائلیں آپ نے رکھیں وہ تو از خود ہمارے کمپیوٹر میں بھی آ موجود ہوئیں، ان کو ڈاؤنلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہاں اگر آپ کے پاس اسپیس کی قلت ہو اور آپ حذف کرنا جاتے ہوں تو ہم کہیں علیحدہ ان کا بیک اپ کر لیں۔ :)
 
نہیں حذف کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور ویسے بھی وہ فولڈر آپ سے ہی شیئر کروایا تھا ۔ آخری ڈیزائن کیسا لگا؟
 
نہیں حذف کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور ویسے بھی وہ فولڈر آپ سے ہی شیئر کروایا تھا ۔ آخری ڈیزائن کیسا لگا؟
حضور! آپ ا کام تو اتنا شاندار ہوتا ہے کہ ہم تعریف کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ ویسے یہ بات بڑی اچھی لگی کہ آپ نے مرحوم کی جوانی والی تصویر منتخب کی۔ :) :) :)
 
اشتیاق علی

لائبریرین
حضور! آپ ا کام تو اتنا شاندار ہوتا ہے کہ ہم تعریف کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ ویسے یہ بات بڑی اچھی لگی کہ آپ نے مرحوم کی جوانی والی تصویر منتخب کی۔ :) :) :)
بہت شکریہ جناب ۔ ابن صفی کی جوانی کی تصویر اچھی لگی اس لیے اسے ہی چنا۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
لو جی ہمارے جانے کا ویلا ہو چکا ہے۔ سو ہم تو چلے۔
آپ سب اپنا بہت خیال رکھیے گا اور دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
اللہ حافظ و ناصر
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top