کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم

خیریت سے ہیں آپ سب ؟
شمشاد بھائی
فرحت کیانی
نایاب بھائی
مدیحہ گیلانی
مہ جبین آنٹی
ساجد بھائی
@چھوٹا غالب (اویس بھائی)
وعلیکم السلام
اللہ کی امان سدا آپ کے ہمراہ محترم بہنا
کرم ہے اللہ کا ۔
انتظار و تیاری ہو رہی رمضان الکریم کی ۔
آپ سنائیں کیسی ہیں ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
و علیکم السلام ۔۔۔
الحمد للہ ہم بلکل ٹھیک ہیں .
اپ کیسی ہیں ؟ بہت شکریہ یاد کرنے کا:)مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے خود کو اپ سب کے درمیان پا کر :)

میں بھی بالکل ٹھیک اللہ کا شکر۔
بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر اور آپ جب بھی چاہیں یہاں آ جایا کیجیے ، آپ کی دلچسپیاں کیا کیا ہیں اور کیا کچھ اچھا لگتا ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام
اللہ کی امان سدا آپ کے ہمراہ محترم بہنا
کرم ہے اللہ کا ۔
انتظار و تیاری ہو رہی رمضان الکریم کی ۔
آپ سنائیں کیسی ہیں ؟

آمین
جزاک اللہ نایاب بھائی
میں بھی اچھی ہوں اللہ کا شکر
رمضان المبارک کی تیاری میں کیا کچھ شامل ہے نایاب بھائی؟
 
بہت شکریہ اپکا :)جی ضرور کیوں نہیں . جہاں تک بات دلچسپیوں کی ہے درس و تدریس
سے وابستہ ہوں تو اپ اندازہ لگا سکتیں ہیں کہ میری دلچسپیوں کا :)
پڑھنے پڑھانے کا شوق ہے اور یہی شوق گھومتے گھوماتے مجھے محفل تک لے آیا
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ اپکا :)جی ضرور کیوں نہیں . جہاں تک بات دلچسپیوں کی ہے درس و تدریس
سے وابستہ ہوں تو اپ اندازہ لگا سکتیں ہیں کہ میری دلچسپیوں کا :)
پڑھنے پڑھانے کا شوق ہے اور یہی شوق گھومتے گھوماتے مجھے محفل تک لے آیا

خوش آمدید

اچھا تو مانو بلی آپ کی بات کر رہی تھی۔

پڑھنے پڑھانے میں کہاں تک پڑھی ہیں اور کہاں تک پڑھا رہی ہیں؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اففف آپ کو بلا کر میں خود گم ہوگئی :)
میں اچھی ہوں اپیا آپ کیسی ہیں؟
ابھی کچھ خاص نہیں گمپ کے ساتھ پنگے لے رہی ہوں۔ گاؤں میں بہت مزہ آیا اپیا اگلے دن ہی واپس آگئے تھے۔

یعنی خوب مزے آئے :happy:
میں بھی اچھی ہوں ّعائشہ ، ، کیا پنگے چل رہے ہیں :happy:
 

نایاب

لائبریرین
آمین
جزاک اللہ نایاب بھائی
میں بھی اچھی ہوں اللہ کا شکر
رمضان المبارک کی تیاری میں کیا کچھ شامل ہے نایاب بھائی؟
محترم بہنا
ماشاءاللہ
اللہ سدا اچھی مہربان رکھے آمین
سب سے اولین ترجیح تو گناہ بخشوانے کی نیت ہے ۔
سو صفائی ستھرائی ہو رہی ہے ۔
پھر سحری و افطاری کے لیئے کچن کو کیسے بھرنا ہے ۔
اس کی فہرست بن رہی ہے ۔
رمضان میں کام رات کو ہوا کرے گا اور دن میں لمبی تان سو کر روزہ پکا ہوا کرے گا ۔
اس کی بھی ترتیب جاری ہے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top