کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین

گولا گنڈہ یعنی کہ یہ :)
shaveice1.jpg

آج کل اس میں جدت آگئی ہے کہ
برف کو گھس کر اس پر مختلف مشروبات، ساتھ میں اور لوازمات ڈال کر مزے کا بنادیا جاتا ہے :)

ورنہ ہمارے بچپن میں تو یہ ایسے بھی ملتا تھا کہ برف کر گھس کر لکڑی کی پتلی سی اسٹک پر گولا بنا کر چپکا دیا
اور اس پر مشروبات چھڑک دیے :)
کچھ اس طرح۔
gola-gunda.jpg


اسے غالباً برف کا گولا بھی کہتے ہیں :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اپسسس بھیا آپ نے گولا گنڈا بولا تو عجیب لگا ۔۔جی یہاں ہم لوگ اسے برف کا گولا ہی بولتے ہیں۔ چلو کل کھائیں گے کالج سے :)
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو آئسکریم کھا کر آیا ہوں۔
ویسے تو پانچ ریال کی ہوتی ہے لیکن ایک ہفتے کے لیے رعایتی قیمت یعنی کہ ایک ریال، تو ہم سب آئسکریم کھا کر آئے ہیں اور پورا ہفتہ یہی کھانی ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
آپ کی خیریت کی نوید پا کر خوشی ہوئی،
پچھلے کچھ دن تھوڑی مصروفیت رہی نوکری کے حوالے سے۔
محفل میں کیا کچھ چل رہا ہے شمشاد بھائی؟ سب امن شانتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن نوید تو بیگم کو پیارے ہو چکے ہیں۔

کل یکم مئی کو امین بھائی کی منگنی کی تقریب تھی۔ وہ بھی بخوبی انجام پائی۔
 

حسن علوی

محفلین
کوئی دھاگہ اس حوالے سے کھولا گیا ہے امین بھائی کو مبارکباد ہی دے دی جائے
ویسے تو اب انکے دن گنے جاچکے ہیں مگر پھر بھی زمانے کی رِیت نبھاتے چلیں
 

شمشاد

لائبریرین
میں دیکھ آیا ہوں۔

اب میں جا رہا ہوں سونے کے لیے۔ سونا وہ والا جو بستر پر ہوتا ہے، نہ کہ خواتین کے پہننے والا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top