کون ہے جو محفل میں آیا ۔۔۔ 87

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
:)
اور کیا مصروفیات ہیں آج کل۔
خبر سنی تم نے کہ اپنے عمار بھائی بھی اگلے ماہ کسی کے ہونے جارہے ہیں :)
سارے منڈے لگ گئے کام سے
امین بھائی رہ گئے کنوارے:p

افسوس ہوا۔۔۔ :) :) :)
عمار بھائی کی خوشخبری پر نہیں بلکہ آپ کی حالت زار پر۔۔۔ :) :) :)
 

محمد امین

لائبریرین
میں الحمد للہ اچھا ہوں اور فارغ ہی ہوں اور مزید کئی دنوں تک فارغ رہنے کا امکان ہے۔

فراغت کیسی ہوتی ہے؟؟
فراغت جب بھی ملتی ہے،
خوشی سے جھوم جاتا ہوں،
طَرَب کے نغمے گاتا ہوں،
ہزاروں کام ہوتے ہیں،
جنہیں عرصے سے کرنا ہو،
مگر جو وقت نہ ملنے پہ اکثر چھوڑ دیتا ہوں،
فراغت جب بھی ملتی ہے،
بس اک یلغار ہوتی ہے،
وہ سارے کام جو میں نے،
ادھورے چھوڑے ہوتے ہیں،
مجھے سب یاد آتے ہیں،
فراغت میں بھی اکثر پھر،
بہت مصروف ہوتا ہوں،
مگر پھر تھک کے میں بستر پہ اپنے بیٹھ جاتا ہوں،
تذبذب اور تھکن سے پھر،
بہت مجبور ہو کر تب،
وہ سارے کام میں یکبارگی میں چھوڑ دیتا ہوں!!!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top