السلام علیکم ، صبح بخیر
36 صفحات
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں بٹیا رانی؟ اور موسم کیسا ہے؟
ہم کو کیا پتا؟
میں ٹھیک ہوں سعود بھائی ، یہاں تو گرمیاں پہنچ چکیں ۔ ابھی اس وقت بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے کمرے سے باہر نکل کر ۔ میں آدھا گھنٹہ پہلے تو چھت پر چلی گئی تھی کھلا آسمان اتنا اچھا لگ رہا تھا ، سیاہ پس منظر میں روئی کے جیسے سفید بادل روشنی کی رفتار سے بھاگے چلے جا رہے تھے ، ہم اللہ میاں کی تعریف کرکے واپس آئے ابھی بھی باہر اندھیرا ہی ہے اور فجر کی اذان ختم ہو چکی ہے اب ہم جائے نماز پر نماز کے بعد دل ہے کہ شکایتیں لگائیں لوگوں کی چائے کا کپ ختم ہو جائے تو نماز کے لیے اٹھنا ہے ۔ موسم اس وقت بہت اچھا لگ رہا ہے ، اللہ تعالٰی سے امید اور دعا ہے کہ آج کا دن بھی بہت اچھا گزرے اور آنے والا ہر دن ، آمین
وہاں کا موسم کیسا ہے ؟
الحمد للہ ہم بالکل بخیر ہیں۔ اور ابھی ابھی ڈنر سے فارغ ہوئے ہیں۔
آپ کو پھر سمری بھی معلوم نہیں ہو گی
یہاں ناشتہ کی پہلی قسط ہے
ہم نے مرغ کی کلیجی فرائی کی ہے۔ جن کو کھانا ہے آ جائیں۔
آپ کو پتا ہے، ہم آج گروسری شاپنگ کو نکلنے والے تھے۔ کوئی نصف گھنٹہ ہمیں کپڑے تبدیل کرنے اور گھر سے نکل کر سڑک تک پہونچنے میں لگا ہوگا۔ اس کے بعد موبال سے محفل کھولا تو تین صفحات منتظر پڑے تھے۔
پہلی قسط کی تفصیلات پلیز!
ترکیب پلیز (تصویر بھی ہو تو پلس پوائنٹ)
تاکہ ہم بھی مرغ کی کلیجی پر تجربہ کریں
ہاں واقعی یہی ہوتا ہے
اسی لیے میں سوچ رہی ہوں کہ اس دھاگہ میں آنا چھوڑ دیا جائے
نماز میں اب ہم ذرا لوگوں کی شکایتیں لگا لیں تو پھر تفصیل واپس آ کے