سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم
السلام علیکم
اور بھیا کے لئے دعائیں بھی۔
بالکل سعود بھائی !
ویسے ، آپ کا نام شکایت والی فہرست میں بھی تھا شاید
آپ یہ دھاگہ نہیں ترک کر سکتیں کیوں کہ ذرا سی غیر حاضری نوٹس میں آئی تو ناعمہ عزیز بٹیا رنی اور مقدس بٹیا رانی کی جانب سے بلاوا موصول ہو جائے گا آپ کو۔
دیر کر دی فرمائش کرنے میں۔ اب تو تصویر کے لئے کچھ بھی نہیں بچا سوائے سنک میں پڑے برتن کے۔
ترکیب بہت ہی عام سی ہے۔ بازار سے مرغ کی کلیجی کا ڈبہ لائے۔ اس کو کھل کر اچھی طرح دھویا تاکہ خون ممکنہ حد تک دھل جائے۔ اوسط درجے کے ٹکڑے کیے اور علیحدہ رکھ دیا۔ پھر پیاز، ہری مرچیں، لہسن اور ادرک کاٹ کر رکھے۔ ایک برتن میں زیتون کا تیل ڈالا اور اس میں ثابت سونف، ثابت دھنیا کے دانے اور تیز بتہ فرائی کیئے اور ساتھ ہی لہسن اور ادرک بھی۔ تھوڑی دیر بعد اس میں پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر ڈھک دیا کہ پیاز نرم ہو جائے۔ بعد ازاں اس میں گلیجی کے ٹکڑے ڈال دیئے۔ گرم مسالہ اور نمک چھڑک کر تھوڑی دیر ہلکی آنچ پر ڈھک کر رکھ دیا کہ بھاپ سے کلیجی ابل جائے۔ پھر لکڑی کے چمچے سے دو ایک دفعہ گھما پرا کر اچھی طرح فرائی کر لیا کہ اس کی بو کم ہو جائے۔ اخیر میں چولھا بند کر کے اس میں ٹماٹر کی قاشیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر علیحدہ رکھ دیا۔ چپاتیاں بنا کر عادتاً پلیٹ میں تھوڑی سی سجاوٹ فرما کر چٹ کر گئے۔ واضح رہے کہ مرغ کی کلیجی بکرے وغیرہ کی کلیجی کے مقابلے بہت ملائم ہوتی ہے اس لئے فرائی کرتے ہوئے احتیاط نہ برتیں تو ٹکڑے پس کر پیسٹ کی شکل اتیار کر جائیں گے۔
وعلیکم السلام۔ آپ نے بھیا کے لئے دعائیں کیں؟
بہت آسان ترکیب ۔ تھینکس سعود بھائی ، میں کرتی ہوں تجربہ اس پر
کہیں شکایت یہ تو نہیں تھی کہ سعود بھیا کی مسکانوں کی فرمائش کی مقدار کم ہونی چاہئے۔
جب تجربہ کیجئے گا تو تصویریں ضرور بنائیے گا۔
نہیں یہ والی نہیں تھی
انشآاللہ ۔ آج میں نے صبح کی بھی بنائی ہیں ۔
آپ یہ دھاگہ نہیں ترک کر سکتیں کیوں کہ ذرا سی غیر حاضری نوٹس میں آئی تو ناعمہ عزیز بٹیا رنی اور مقدس بٹیا رانی کی جانب سے بلاوا موصول ہو جائے گا آپ کو۔
ہاں واقعی یہی ہوتا ہے
اسی لیے میں سوچ رہی ہوں کہ اس دھاگہ میں آنا چھوڑ دیا جائے
السلام علیکم اور سب کو صبح بخیر
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں بھیا کی گڑیا رانی؟ آج ناشتے میں کیا لیا؟
میں ٹھیک ہوں لالہ آپ کیسے ہیں ؟؟
ابھی تک تو ناشتے میں کچھ نہیں لیا لالہ