مغل بھیااااااا! آپ بھی تشریف لائے ہیں، زہے نصیب
ہم تو عام حالات میں آپ کو محفل میں دیکھنے کو ترس جاتے ہیں چہ جائیکہ آپ نے باوجود شدید علالت کے قدم رنجہ فرمایا۔
اب کیسی طبیعت ہے مغل بھیا آپ کی، سمیع بھائی سے بھی معلوم کیا تھا مگر ان کا کہنا تھا کہ اب پھر آپ کا نمبر بند جارہا ہے۔
میری گڑیا میری لاڈو سی بہنا۔۔
آداب آداب و تسلیمات۔۔ قدم کہاں گڑیا دستہ رنجی ہے یہ ، قدم تو زمین سے لگتے نہیں ہااہہاا۔۔۔ ہائے میری چٹخ گئی ہڈی کا مکاملہ یاد آگیا۔۔
جی گڑیا بند تو جارہا تھا مگر اب ٹھیک ہے اور آن بھی ۔ مگر اچھے خاصے سُریلے بندے کی آواز بھی ایسی سنائی دیتی ہے جیسی پھٹا ہوا ڈھول ۔ ہاہاہاہ
(ویسے اس مراسلے کے بعد بہت سے سُریلے دوست مجھے فون نہ کریں گے ۔۔ پہلا نمبر تو امین کا ہے۔ ہاہاہا دوسرا شاید سمیع بھائی کا )
گڑیا میری بات ہوگئی تھی سمیع بھائی سے فون پر ۔۔ میرا خیال تھا کہ آپ کے علم میں ہوگا۔ بہر کیف میں نے دعائیہ لڑی میں تفصیلی ذکر کیا ہے۔
خاصا بہتر ہوں گڑیا بس دو ایک دن میں انشا اللہ پہلے جیسا ہوجاؤں گا۔ پڑےپڑے طبیعت اکتا جاتی تھی آج لیپ ٹاپ منگوالیا تو اس طرح حاضر ہوں محفل میں ۔۔
آپ کیسی ہو آٹھویں پاس بہنا ۔۔۔۔ ہاہہاہاہا۔۔ جیتی رہو خوب دل جمعی سے پڑھائی میں وقت صرف کرو گڑیا ۔۔ یہ وقت واپس نہیں آتا بڑا ڈھیٹ ہوتا ہے۔۔
ہم نے تو پڑھا لکھا ہی نہیں امی جان کی ڈانٹ پھٹکار سے یہ حال ہے اگر اماں بھی نہ ڈانٹتی تو ۔۔ ہم یا تو کرکٹر ہوتے اور ہیو بین ہیز بین کرکے مین آف دا میچ کا ایوارڈ لیتے ۔ ہاہاہا
آپ خوب پڑھنا اتنا کہ پڑھائی گھبراجائے کہ یہ کون جنّاتی طالب مل گیا اسے۔۔ جیتی رہو شاد رہو آباد رہو۔۔ہر دکھ سے آزاد رہو۔۔۔