نازنین ناز
محفلین
سعود بھیا آج کل بہت زیادہ مصروف ہیں، ان کی غیر موجودگی اگرچہ شدت سے محسوس ہورہی ہے مگر اس وقت ان کی دیگر مصروفیات محفل میں موجودگی سے زیادہ اہم ہیں۔بھیا ( ابن سعید لالہ)بھی آج پتا نہیں کہاں رہ گئے ہیں ؟
سعود بھیا آج کل بہت زیادہ مصروف ہیں، ان کی غیر موجودگی اگرچہ شدت سے محسوس ہورہی ہے مگر اس وقت ان کی دیگر مصروفیات محفل میں موجودگی سے زیادہ اہم ہیں۔بھیا ( ابن سعید لالہ)بھی آج پتا نہیں کہاں رہ گئے ہیں ؟
بھئی مجھے خاصے سُریلے لگے ۔ بس بے سُرے ہونے کے قریب قریب ، ہاہاہہامغل بھائی میں سریلا کب ہوں؟؟؟؟
مغل بھیا! آپ کی یہی باتیں تو آپ کو محفل میں ممتاز کرتی ہیں۔ باقی رہی آپ کے مراسلے کے جواب کی بات تو یہ مجھ جیسی تہی دامن وتہی دست کے تو بالکل بھی بس کی بات نہیں ہے۔ ہاں جہاں تک پندونصائح کی بات ہے تو وہ میں نے پلے باندھ لی ہے، کہ وہ آپ کی پوری زندگی کا نچوڑ ہیں اور میرے لئے مشعل راہ۔ آپ کی دعائیں میرے لئے سرمائے کی حیثیت رکھی ہیں اللہ آپ کی زبان مبارک کرے اوراللہ رب العزت یہ تمام دعائیں آپ اور آپ کے اہل خانہ کے حق میں بھی قبول فرمائے آمین ثم آمینمیری گڑیا میری لاڈو سی بہنا۔۔
آداب آداب و تسلیمات۔۔ قدم کہاں گڑیا دستہ رنجی ہے یہ ، قدم تو زمین سے لگتے نہیں ہااہہاا۔۔۔ ہائے میری چٹخ گئی ہڈی کا مکاملہ یاد آگیا۔۔
جی گڑیا بند تو جارہا تھا مگر اب ٹھیک ہے اور آن بھی ۔ مگر اچھے خاصے سُریلے بندے کی آواز بھی ایسی سنائی دیتی ہے جیسی پھٹا ہوا ڈھول ۔ ہاہاہاہ
(ویسے اس مراسلے کے بعد بہت سے سُریلے دوست مجھے فون نہ کریں گے ۔۔ پہلا نمبر تو امین کا ہے۔ ہاہاہا دوسرا شاید سمیع بھائی کا )
گڑیا میری بات ہوگئی تھی سمیع بھائی سے فون پر ۔۔ میرا خیال تھا کہ آپ کے علم میں ہوگا۔ بہر کیف میں نے دعائیہ لڑی میں تفصیلی ذکر کیا ہے۔
خاصا بہتر ہوں گڑیا بس دو ایک دن میں انشا اللہ پہلے جیسا ہوجاؤں گا۔ پڑےپڑے طبیعت اکتا جاتی تھی آج لیپ ٹاپ منگوالیا تو اس طرح حاضر ہوں محفل میں ۔۔
آپ کیسی ہو آٹھویں پاس بہنا ۔۔۔۔ ہاہہاہاہا۔۔ جیتی رہو خوب دل جمعی سے پڑھائی میں وقت صرف کرو گڑیا ۔۔ یہ وقت واپس نہیں آتا بڑا ڈھیٹ ہوتا ہے۔۔
ہم نے تو پڑھا لکھا ہی نہیں امی جان کی ڈانٹ پھٹکار سے یہ حال ہے اگر اماں بھی نہ ڈانٹتی تو ۔۔ ہم یا تو کرکٹر ہوتے اور ہیو بین ہیز بین کرکے مین آف دا میچ کا ایوارڈ لیتے ۔ ہاہاہا
آپ خوب پڑھنا اتنا کہ پڑھائی گھبراجائے کہ یہ کون جنّاتی طالب مل گیا اسے۔۔ جیتی رہو شاد رہو آباد رہو۔۔ہر دکھ سے آزاد رہو۔۔۔
ارے نہیں منّے ممتاز کے لیے تو آگرہ کا تاج محل بنا تھا۔۔ ہمارے لیے تو دادا جان مرحوم کا شعر کافی ہے۔۔مغل بھیا! آپ کی یہی باتیں تو آپ کو محفل میں ممتاز کرتی ہیں۔ باقی رہی آپ کے مراسلے کے جواب کی بات تو یہ مجھ جیسی تہی دامن وتہی دست کے تو بالکل بھی بس کی بات نہیں ہے۔ ہاں جہاں تک پندونصائح کی بات ہے تو وہ میں نے پلے باندھ لی ہے، کہ وہ آپ کی پوری زندگی کا نچوڑ ہیں اور میرے لئے مشعل راہ۔ آپ کی دعائیں میرے لئے سرمائے کی حیثیت رکھی ہیں اللہ آپ کی زبان مبارک کرے اوراللہ رب العزت یہ تمام دعائیں آپ اور آپ کے اہل خانہ کے حق میں بھی قبول فرمائے آمین ثم آمین
کک۔۔ ۔ کوئی ہے۔
چلو جلد ہی وہ وقت آئے جب شادی کی بھی چل جائے
میری حاضری قبول کی جائے۔ میں اتنے میں چائے لیکر آتا ہوں۔
یعنی آپ کی شادی کی مووی ۔۔۔لالہ مجھے ضرور دکھائیے گا