کون ہے جو محفل میں آیا ۔61

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نازنین ناز

محفلین
لیجئے لطیفہ حاضر ہے: :)
امریکہ میں تین ممالک (امریکہ، انگلینڈ اور پاکستان) کی مندوبین حقوق نسواں کے تحفظ کے سلسلے میں اکٹھی ہوئیں اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ خواتین کو حقوق ملنے چاہئیں لہٰذا اب ہم گھر کا کوئی کام نہیں کریں گی اور تمام کام اپنے شوہروں سے کروائیں گی۔ یہ فیصلہ طے ہونے کے بعد اجلاس برخواست ہوگیا۔
اگلے سال فیصلے کے نتائج معلوم کرنے کے لئے تینوں ممالک کی مندوبین اکٹھی ہوئیں اور اپنے اپنے تجربات بیان کیے:
امریکن خاتون: میں اجلاس اٹینڈ کرکے گئی تو گھر پہنچتے ہی شوہر سے کہا کہ آج سے میں تمہارے لئے کھانا نہیں بناؤں گی خود ہی بناؤ اور خود ہی کھاؤ۔ پہلے دن کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، دوسرے دن بھی کچھ ہوتا نظر نہیں آیا، تیسرے دن کیا دیکھتی ہوں کہ میرے شوہر نے نہ صرف اپنے لئے برگر بنایا تھا بلکہ میرے لئے بھی ہیم برگر بناکر رکھا تھا۔ (تالیاں)
برٹش خاتون: میں بھی اجلاس اٹینڈ کرکے گئی تو میں نے بھی شوہر سے کہا کہ میں آج سے تمہارے کپڑے نہیں دھوؤں گی، خود ہی دھوکر اور استری کرکے پہنو، پہلے دن کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی، دوسرے دن بھی کچھ ہوتا نظر نہیں آیا، تیسرے دن کیا دیکھتی ہوں کہ نہ صرف انہوں نے اپنا سوٹ دھوکر رکھا تھا بلکہ میرا اسکرٹ اور بلاؤز بھی استری کرکے ہینگر میں لٹکا ہوا تھا۔ (پھر تالیوں کی گونج)
پاکستانی خاتون: میں بھی اجلاس اٹینڈ کرکے گھر گئی اور شوہر سے کہا کہ آج سے میں تمہارا کوئی کام نہیں کروں گی، خود کماکر لاؤ اور خود ہی گھریلو امور بھی انجام دو۔ پہلے دن تو مجھے کچھ نظر نہیں آیا، دوسرے دن بھی کچھ نظر نہیں آیا، تیسرے دن سوجن کچھ کم ہوئی تو تھوڑا تھوڑا نظر آنے لگا۔ :) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
آج کے بعد کسی کو حلیم نہیں ملے گی۔ سب غور سے سُن لیں۔ اب صرف بریانی ملے گی کہ اس کی نوید آئی ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
شمشاد بھائی پر اضافت بس ہے :p کیوں کہ وہ ہمسائی کو اپنے گھر سے آگے حلیم بھیجنے نہیں دیتے ہاہاہاہاہ
 

نازنین ناز

محفلین
شمشاد بھائی! ہوشیار رہئے گا، ’’مشکوک آدمی‘‘ کے بعد اب امین بھائی ’’ہمسائی کی حلیم‘‘ آپ کی چھیڑ بنانے کے چکر میں لگ رہے ہیں۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
ہمسائی سے ایک شعر یاد یاد آگیا۔۔۔

سنگِ درِ جاناں پر، کرتا ہوں جبیں سائی
سجدہ نہ سمجھ ساقی، سر دیتا ہوں نذرانہ!
 
ہا ہا ہا ناز بٹیا، لطف آ گیا۔ ویسے تیسرے روز سوجن کچھ کم ہوئی تو نظر آیا کہ سرخ جوڑے میں کوئی اور بھی بیٹھی ہوئی تھی پاس ہی۔ :)
 
بھئی ہم اس وقت بریانی یا حلیم تو پیش نہیں کر سکتے لیکن چاول اور لوکی چنے کی دال تیار رکھی ہے۔ کسی کو آنا ہو تو بتا دیں، تب تک ہم کچھ اور بھی تیار کر لیں گے۔ :)
 

نازنین ناز

محفلین
دراصل پوچھنے کی وجہ یہ تھی کہ میرے ان باکس میں ایک پیغام موصول ہوا نظر آرہا ہے جبکہ ان باکس کھولنے پر کوئی نیا پیغام نظر نہیں آرہا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top