کون ہے جو محفل میں آیا ۔61

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آپ بھیا آپ، اتنا کہ شاید میں جواب میں اپنے بھیا سے نہیں کرسکتی، پھر میرا اپنے بھیا سے پیار کسی قدر ردّعمل کے نتیجے میں ہے جبکہ ہمارے بھیا کا مجھ سے پیار بغیر کسی صلہ، کسی بدلہ کے خلوص کی انتہائی شدتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے پیمانے کی کسوٹی سے بالاتر ہے۔ :) بلکہ مجھے کہنے دیجئے کہ بھائی بہن کا پیار کیا ہوتا ہے؟ یہ میں نے اپنے سعود بھیا سے ہی سیکھا ہے۔ :)

جی نہیں! رلانے کی نہیں ہوتی۔ یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ بہنوں کا پیار زیادہ خالص ہوتا ہے۔ :)
 
نازنین ناز

محفلین
ویسے سعود بھیا ایک بات تو بتائیں:
آج میں کلاس میں بھی سوچ رہی تھی کہ ایک چیز دیکھ کر سیکھی جاتی ہے، اس میں تمام تر جزئیات پیش نظر نہیں ہوتیں جبکہ ایک چیز کا زندگی بھر عملی تجربہ رہتا ہے وہ چیز ذہن میں تمام سیاق وسباق کے ساتھ مستحضر ہوتی ہے، اور اسے برتنا بہت آسان ہوتا ہے۔ محفل میں شمولیت سے پہلے آپ پانچ بھائی تھے اور اس سے پہلے آپ نے بہن کے لاڈ اٹھائے تھے نہ اس کا کوئی عملی تجربہ تھا۔ پھر یہ برادرانہ آداب، بہنوں سے والہانہ محبت، ان کی نفسیات کے واقفیت ان سے گفتگو کا حلیم انداز، ان کے لاڈ اٹھانے اور ضدیں پوری کرنے پر خوشی کا حساس، یہ سب آپ نے کہاں سے سیکھا۔ :) آج دن بھر ہم یہی سوچتے رہے، اس موضوع پر بات چلی تو یہاں بھی ذکر کر ہی دیا۔ :)
 
ہم کو کیا پتا؟ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top