کون ہے جو محفل میں آیا ۔68

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
السلام علیکم!
شگفتہ بہن ۔ سردی تو خوب پڑرہی ہے ۔۔رات اور صبح کے اوقات میں پانی جم جاتا ہے ۔ دو دنوں سے یخ بستہ ہوائیں بھی چل رہی ہیں شاید اگلے چند دنوں میں پہاڑوں پر برف باری ہوجائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

سردی یہاں بھی ہے لیکن پچھلے دنوں زیادہ تھی، ابھی کچھ کم ہوئی ہے۔ جس دن ٹھنڈی ہوا چل پڑی اس دن سے پھر ہو جائے گی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم!
شگفتہ بہن ۔ سردی تو خوب پڑرہی ہے ۔۔رات اور صبح کے اوقات میں پانی جم جاتا ہے ۔ دو دنوں سے یخ بستہ ہوائیں بھی چل رہی ہیں شاید اگلے چند دنوں میں پہاڑوں پر برف باری ہوجائے۔

شکریہ زین بھائی اپڈیٹ کے لیے ۔ جب کوئٹہ میں برفباری ہو گی تو اس کے تیسرے دن ہمیں بھی سردی مل جائے گی ۔
آپ لوگ موسم سرما میں روز مرہ معمولات اور سب کام کیسے انجام دیتے ہیں ، مشکل ہو جاتی ہے یا اتنی سردی کے عادی ہونے کے سبب فرق محسوس نہیں ہوتا ؟
 
الحمد للہ ہم بھی بخیر ہیں۔ فریحہ بٹیاس رانی نے اس وقت ہمیں ایسا مصروف کر رکھا ہے کہ جواب لکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم

یہاں ہمارے مزے ہیں کیونکہ یہاں دسمبر میں سردی نہ ہونے کے برابر رہتی ہے ۔

چکر لگاتے ہیں ہم بھی کراچی کا

الحمد للہ ہم بھی بخیر ہیں۔ فریحہ بٹیاس رانی نے اس وقت ہمیں ایسا مصروف کر رکھا ہے کہ جواب لکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ :)
بڑی اچھی بات ہے
آخر کو اس کا بھی تو حق ہے نا :)
 
زین

لائبریرین
شکریہ زین بھائی اپڈیٹ کے لیے ۔ جب کوئٹہ میں برفباری ہو گی تو اس کے تیسرے دن ہمیں بھی سردی مل جائے گی ۔
آپ لوگ موسم سرما میں روز مرہ معمولات اور سب کام کیسے انجام دیتے ہیں ، مشکل ہو جاتی ہے یا اتنی سردی کے عادی ہونے کے سبب فرق محسوس نہیں ہوتا ؟
زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتاالبتہ جس دن بہت زیادہ سردی ہو معاملات پر اثر انداز ہوتی ہے ۔

ہاں۔ میں، چھوٹا بھائی اور کزن رات کو جب سائیکل پر دفتر سے گھر جاتے ہیں تو برا حال ہوتاہے

اور زین بھائی ، گھر میں سب خیریت سے ہیں ؟ بہنیں کیسی ہیں ؟
الحمداللہ۔ سب خیریت سے ہیں۔
بڑی بہن آئی ہوئی ہے تو ان کی تین عدد بیٹیوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ رہتا ہے ۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top