کون ہے جو محفل میں آیا ۔68

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عندلیب

محفلین
پھر میں کُٹی کر لی تو پھر کی کریں گی ؟
یہ لیں میں بھی آپ کو منہ چڑھا دیتی ہوں ۔:tongue:
پھر ہم آپ کو منا لیں گے ۔کوئی اچھی سی چاکلیٹ دے کر ۔
ویسے میں سوچ رہی ہوں کئی دن سے کہ عائشہ ، ناعمہ اورمقدس سے کیسے ملاقات کی جائے؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
پھر ہم آپ کو منا لیں گے ۔کوئی اچھی سی چاکلیٹ دے کر ۔
ویسے میں سوچ رہی ہوں کئی دن سے کہ عائشہ ، ناعمہ اورمقدس سے کیسے ملاقات کی جائے؟
ہائے اپیا کتنا مزہ آئے گا ناں۔پھر آپ وہ والی سویٹ ڈش بھی کھلائیں گی ناں ہمیں جو آپ نے ( ابن سعید ) بھیا کو کھلائی تھی ۔ بھیا نے بتایا تھا کہ بہت مزے کی تھی ۔اور وہ کہہ رہے تھے بٹیا آپ عندلیب اپیا سے ڈش کی ترکیب پوچھ لیں ۔:)
 
ہاں بہت مزہ آئے گا ، مگر کیسے ہم تو کہتے ہیں آپ بیاہ کر سعودی عرب آجائیں۔ تب ہی ممکن ہے ملاقات ورنہ ہمارے بیچ جو سیاسی سرحدیں ہیں وہ تو نہیں لگتا کبھی ختم ہوں گی۔
ہم نے وہ ترکیب محفل میں پوسٹ کی تھی۔ حیدرآبادی ذائقہ والے تھریڈ میں ۔
 
جی میں ابھی دیکھتی ہوں ۔:)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جی مجھے بھی یہ ہی لگ رہا تھا اس لیے پوچھا ۔۔میرا سبجیکٹ فزکس ہے اپیا ۔
واہ۔ فزکس۔ بہت خوب۔ میں میتھس اور فزکس پڑھنے والوں سے بہت متاثر ہوتی ہوں۔ گریجویشن کر رہی ہیں عائشہ؟

اچھا جی۔ اچھا لگا۔ میں نے بہت عرصے کے بعد اتنی گپ شپ کی ہے۔ شکریہ عائشہ، عندلیب اور مقدس۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اپیا آنرز کررہی ہوں ۔۔تھرڈ سمسٹر مکمل ہونے کو ہے ۔:)

اور پلیز پیا بات بات پہ شکریہ مت بولا کریں ناں ۔۔آپ سے بھی بات کرکے بہت اچھا لگا اور اب تو روز بات ہوگی ناں اچھی اپیا ۔:)
 
زین

لائبریرین
واؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤ
زین بھیا آپ کو کتنا مزہ آتا ہوگا ناں ۔۔ہی ہی ہی پتا نہیں آتا ہے کہ نہیں پر مجھے پڑھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ویسے بھیا مشکل بھی ہوتی ہوگی ناں ؟
مزہ تومجھے بھی آتا ہے لیکن 2008 ء کے بعد شہر میں برفباری نہیں ہوئی۔ پہاڑوں پر البتہ ہر سال ہوتی ہے ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کینٹ کی چیک پوسٹ پر توبہت عرصہ سے کوئی دھماکا نہیں ہوا یعنی آپ حال ہی میں نہیں آئیں۔

کوئٹہ کا سفرسردی کے دنوں میں اچھا لگتا ہے ۔ آج یختہ بستہ ہوائیں چل رہی تھیں یعنی آئندہ کچھ دنوں میں پہاڑوں پر برفباری بھی شروع ہوجائے گی
جون میں آئے تھے زین۔
بس دعا کریں اب جلدی پروگرام بن جائے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اپیا آنرز کررہی ہوں ۔۔تھرڈ سمسٹر مکمل ہونے کو ہے ۔:)

اور پلیز پیا بات بات پہ شکریہ مت بولا کریں ناں ۔۔آپ سے بھی بات کرکے بہت اچھا لگا اور اب تو روز بات ہوگی ناں اچھی اپیا ۔:)
گڈ۔ آل دا بیسٹ :)
اب ایک شکریہ تو یہاں بنتا ہی ہے عائشہ :)۔ انشاءاللہ ایسے ہی بات ہوتی رہے گی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
شگفتہ نے "کودک کہانیاں" کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اور اردو محفل کی ایک نئی رکن "مقدس" زور شور سے یہ کہانیاں ٹائپ کر رہی ہے۔
شکریہ شمشاد بھائی۔ میرے پاس لائبریری بھی ٹھیک طرح سے نہیں کھل رہی۔ میں آجکل کچھ فرصت سے ہوں تو سوچا کوئی کام لے لوں۔ شگفتہ کو بھی میسج کرتی ہوں انشاءاللہ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top