یہ تو بتائیں کہ اگر آفاق احمد ایم کیو ایم کے چیرمین ہیں تو الطاف حسین کیا ہیں؟
سب سے پہلے تو السلام علیکم۔۔۔۔۔۔ پڑوسی کے انٹرنیٹ سے۔۔۔!!
آفاق احمد پہلے الطاف حسین کے ساتھ ہی ہوتے تھے جب یہ مہاجر قومی موومنٹ ہوتی تھی۔ پھر جب الطاف صاحب نے یہ خیال ظاہر کیا یہ ہمیں ایک لسانی جماعت کا داغ ہٹا کر قومی دھارے میں آنا چاہیے کیوں کہ دیگر قومیتیں بھی جاگیرداروں اور وڈیروں کے ظلم کا شکار ہیں تو اس پر ایم کیو ایم کے ایک خاصے بڑے طبقے نے ان سے اختلاف کیا تھا جن کے پیش رو آفاق احمد تھے۔ اختلاف کی نوعیت بڑھی تو ایجنسیوں نے اپنا کردار ادا کیا اور یوں کراچی اور پاکستان کی تاریخ کا بدترین ظلم کراچی میں ہوا۔ ایک ہی جماعت کے دو ٹکڑے ہوئے اور دونوں نے ایک دوسرے کو خوب مارا۔
بہرحال آج آفاق احمد مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ کہلاتے ہیں اور الطاف حسین متحدہ قومی موومنٹ کے۔ مہاجر قومی موومنٹ کا ایک بڑا حصہ وقتاً قوقتاً واپس الطاف حسین کی پارٹی میں شامل ہوچکا ہے مگر ذوالفقار مرزا اور اے این پی کچھ علاقوں میں مہاجر قومی موومنٹ کے لوگوں کو کمک اور قوت پہنچا کر آج بھی نقصِ امن کا باعث بنا رہے ہیں۔۔
میں اس معاملے میں غیر جانبدار ہوں، یہ صرف آپ کے سوال کا جواب تھا