کون ہے جو محفل میں آیا ۔77

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ مجھے پہلے پڑھنے اور اب کام پر جاتے ہوئے افسوس نہیں ہوتا بلکہ ویک اینڈ ختم ہونے کا دکھ لگا رہتا ہے پورا ہفتہ :(
امکان نہ بھی ہو گمان اچھا رکھنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ اور طبیعت کی خرابی کے لئے میری طرف سے آپ کے لئے دوا لینے کی تلقین۔

ہی ہی ہی ہی۔۔۔درجۂ حرارت ہمارا نہیں ماحول کا بڑھا ہوا ہے۔۔۔ہماری طبیعت تو بس تھکن کی وجہ سے تھوڑی خراب ہے :(
ویسے ویکینڈ کا دکھ تو آپ انگریز کی طرح مناتی ہیں :) ۔۔۔

بوڑھوں کی سالگرہ بھی کوئی سالگرہ ہوتی ہے؟ :)

ہوتی ہے میاں ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ قائدِ اعظم کی سالگرہ تو ہم ابھی تک مناتے ہیں ؛)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہی ہی ہی ہی۔۔۔ درجۂ حرارت ہمارا نہیں ماحول کا بڑھا ہوا ہے۔۔۔ ہماری طبیعت تو بس تھکن کی وجہ سے تھوڑی خراب ہے :(
ویسے ویکینڈ کا دکھ تو آپ انگریز کی طرح مناتی ہیں :) ۔۔۔
تھکن کی دوا آرام ہوتی ہے تو آرام کیجئے۔
:) میں انگریزوں سے ملنے سے پہلے بھی مناتی تھی۔ صرف ویک اینڈ ہی نہیں چھٹیاں ختم ہونے کا دکھ بھی۔ پھر انگریزوں کا بھی اثر لے لیا شاید۔
 

محمد امین

لائبریرین
تھکن کی دوا آرام ہوتی ہے تو آرام کیجئے۔
:) میں انگریزوں سے ملنے سے پہلے بھی مناتی تھی۔ صرف ویک اینڈ ہی نہیں چھٹیاں ختم ہونے کا دکھ بھی۔ پھر انگریزوں کا بھی اثر لے لیا شاید۔

ہمارے دوستوں میں TGIF کے قتیل بھرے پڑے ہیں ۔۔۔۔۔۔ آپ بھی ان میں سے ایک ہیں :) ۔۔۔ مگر ہم اس نعمت سے محروم ہیں :( ۔۔۔ جامعہ تک تھی یہ عیاشی بس
 
ایسا نہ کہیں بھیا،
آپ بوڑھے تو نہیں،خدا آپ کو لمبی زندگی دے بھائی
اور بوڑھا ہوجانے سے اہمیت اور ضرورت کم تھوڑی ہوجاتی ہے؟

پگلی، ایسا کہنے میں حرج ہی کیا ہے؟ بڑھاپے کا تعلق عمر سے تھوڑی نہ ہوتا ہے۔ پھر سالگرہ وغیرہ تو بچوں، بچیوں، دلاری اور پیاری بہنوں اور کارہائے نمایاں انجام دینے والے لوگوں کو ہی زیب دیتی ہیں۔ :)
 
ہمارے نوٹوں پر ان کی جو تصویر ہے اس میں تو وہ بوڑھے ہی ہیں :worried: اور پاکستان کی فکر میں غلطاں و پیچاں نظر آتے ہیں

بھئی ایسے اولو العزم اور جواں مرد کو آپ بوڑھا کہہ کر ان کی توہین کر رہے ہیں۔ بڑھاپا عمر کے ساتھ جوڑی جانے والی چیز نہیں۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
چلو بھئی اب ہم ذرا لمبا والا بھاگ رہے ہیں۔
جاکر ذرا باہر گھوم کر آئیں۔

ویسے بھی یہاں ساڑھے سات پر لائٹ بھاگ جانی ہے۔
تو اب انشاءاللہ رات میں ملنا ہوگا۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
دیٹس لائک سوئیٹ ہارٹ۔ وی لو یو ڈئیر لٹل سسٹر۔ :)

تھینکس بھیا
تھینکس الوٹ
بھیا اگر بہنیں آپ کو پیاری اور دلاری ہیں تو آپ بھی تو بہنوں کے بہت پیارے لاڈلے اور دلارے بھائی ہیں ناں
اور آپ جہاں بھی رہیں آپکی ان سب بہنوں کی دعائیں چادر کی طرح آپ کے سر پے سایا فگن ہوتی ہیں
 
تھینکس بھیا
تھینکس الوٹ
بھیا اگر بہنیں آپ کو پیاری اور دلاری ہیں تو آپ بھی تو بہنوں کے بہت پیارے لاڈلے اور دلارے بھائی ہیں ناں
اور آپ جہاں بھی رہیں آپکی ان سب بہنوں کی دعائیں چادر کی طرح آپ کے سر پے سایا فگن ہوتی ہیں

اوپر کی دونوں لائنیں بھیا کے سامنے استعمال نہ کیا کریں اور "سوری" بھی نہیں۔ نہ ہی ان کے مماثل کسی اور زبان کا لفظ۔ :)

رہی بٹیا رانی کی دوسری بات تو یہی تو بھیا کی زندگی کا کل حاصل ہے۔ جس دن اس نعمت سے بھی محروم ہو گئے اس دن ہم حقیقتاً کسی قرقی زدہ قلاش کی تصویر بنے ہوں گے۔ ویسے اس سے زیادہ ایموشنل باتیں نہیں ہونی چاہئیں ورنہ ہماری آنکھوں کے گوشے نم ہو جاتے ہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top