کون ہے جو محفل میں آیا ”39“ ویں قسط

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

آفت

محفلین
طالبان کے ختم ہو جانے سے دہشت گردی ختم ہو جائے گی؟
میرا نہیں خیال کہ ایسا ہو سکتا ہے جب تک دہشت گردی کی ماں کو نہیں مارا جائے گا دہشت گرد پیدا ہوتے رہیں گے
اور یہ تو پتا ہی ہونا چاہیئے کہ دہشت گردی کی ماں بے روز گاری،جہالت،ناانصافی ہے

بھئی میں تو سارا دن گھر پر رہتی ہوں ، مجھے باہر کے حالات کا کیا پتہ

البتہ ایک اندرونی خبر با وثوق ذرائع سے یہ ایک کہ

ایک ہفتہ پہلے ملا فضل اللہ بلکہ ملا غضب اللہ کو انتہائی زخمی حالت میں گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس وقت سی ایم ایچ پنڈی میں زیر علاج ہے۔ عید سے پہلے اس کی گرفتاری کا اعلان متوقع ہے۔ یہاں طالبان دھڑا دھڑ سرنڈر ہو رہے ہیں یا مر رہے ہیں۔ ان کا قصۃ ختم ہونے والا ہے انشاء اللہ العزیز
 

ملائکہ

محفلین
اب چچا جی تو یہاں ہیں نہیں تو میں‌ہی انکا کام سر انجام دیتی ہوں۔۔۔ جی آفت ذرا اپنا تعارف تو دیں:battingeyelashes:
 

آفت

محفلین
شکر ہے کوئی تو مجھے تعارف کا پوچھ رہا ہے
کراچی سے بیلانگ کرتی ہوں
اسٹوڈینٹ ہوں
نیٹ اور کوکنگ میرے مشاغل ہیں
 

ملائکہ

محفلین
تو پھر آپ ایک کام کریں جلدی سے تعارف کے ذمرے میں جائیں وہاں ایک دھاگہ کھولیں سب آپکو خوش آمدید بھی کہیں گے اور وہیں آپکا تعارف بھی ہوجائے گا اور اپنے بلاگ کے بارے میں بھی بتائیں:)
 

آفت

محفلین
ملواریوں والا لہجہ کس کا ہے یہاں
ویسے ملواری بہت ہی کم ہیں کراچی میں اور سچی میں آج تک کسی ملواری سے ہمکلام بھی نہیں ہوئی،بس عمر شریف کو ملواری لہجے میں بات کرتے ہوئے سنا ہے
اگر لکھنو کی اردو بولوں تو سمجھ آ جائے گی؟

یہ ملواریوں والا لہجہ کہاں سے سیکھا
 

شمشاد

لائبریرین
ملواری تو نہیں البتہ ان کو ملباری کہتے ہیں۔ ملباری مطلب جن کا تعلق ملبار سے ہے۔

یا پھر کیرالا والوں کی بہتات ہے مشرق وسطٰی میں۔
ایک بات بتا دوں کہ کیرالا کا ہر فرد پڑھا لکھا ہوتا ہے۔ ان کے ہاں خواندگی کی شرح 100 فیصد ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top