کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
فیض کا تذکرہ چل رہا تھا اور آپ کی بات سن کے فیض کی ہی وہ نظم یاد آ گئی "کچھ عشق کیا، کچھ کام کیا";)

ظفری بھائی! آپ کس سے چھپتے پھر رہے ہیں؟ آ جائیے!
 

محمد وارث

لائبریرین
ہاں خوب یاد دلایا آپ نے، بہت اچھی نظم ہے۔ عشق اور کام کے حوالے۔ کس کافر کا کام کرنے کو دل کرتا ہے لیکن کرتا ہے۔:(

میرے خیال میں ظفری بھائی جا چکے ہیں، یا پھر نظریہ و ریاست کے ساتھ مصروف ہونگے;)
 

میم نون

محفلین
ابھی تو میں ہی آ گیا ہوں۔۔۔
سوچا جب تک رمضان ہے، لنچ بریک محفل پر ہی گزار لیا کریں اسکے بعد تو صرف شام کو ہی حاضری ہوا کرے گی۔

اسلام، نوید
 

رضوان

محفلین
یہ اچھا آئیڈیا ہے نوید صاحب بلکہ کچن کارنر میں جاکر اس دوران کھانے کی کوئی نئی ترکیب بھی دیکھ لیں تاکہ افطار میں کام آسکے۔
اس وقت تو لگتا ہے کہ کوئی بھی اس دھاگے کا ممبر موجود نہیں ہے۔
اس لیے
کوئی بھی نیک پاک صالح میری طرح کا;)
 

میم نون

محفلین
اسلامُ علیکم رضوان بھائی،
کچن کارنر میں بھی جاتا ہوں، ابھی کل ہی افغانی کباب بنائے تھے۔۔۔

میں بھی چلتا ہوں بریک کا وقت ختم شُد ہوا چاہتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی اب آئے ہیں تو چند دن باقائدگی سے آتے رہیے گا۔

کم از کم عید تک تو ضرور آئیے گا۔
 

میم نون

محفلین
لیں جی ہماری شام کی حاضری ہوئی۔

ابھی کچھ پوسٹ پڑھ کر جا رہا ہوں، بعد میں‌شائد دوبارہ حاضرَ حدمت ہوں
 

الف عین

لائبریرین
میں تو لیٹ لطیف ہوں۔ بقول منیر نیازی ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں۔۔۔ یہاں آنے میں۔ محض جاتے جاتے یہاں کا چکر لگاتا ہوں۔
شمشاد بھی رات کے راہی ہیں ہی اس وقت۔ میں تو نکل رہا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو ہوں ہی رات کا راہی، اب میرے ساتھ کون آئے گا؟

آج ساجد بھائی اور فاتح بھائی دونوں میں سے کوئی بھی نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top