کون ہے جو محفل میں آیا 11

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
خواتین بھولتی ہوتی ہیں، بولنے سے انہیں کون روک سکتا ہے بھلا؟ ;)

کبھی ڈاکٹر صاحب کو بھی تو لاؤ محفل میں۔
 

جیہ

لائبریرین
خواتین بھولتی ہوتی ہیں، بولنے سے انہیں کون روک سکتا ہے بھلا؟ ;)

کبھی ڈاکٹر صاحب کو بھی تو لاؤ محفل میں۔

میں کب بولتی ہوں۔ ڈاکٹر صاحب نے بولنے سے منع کیا ہے۔ جب بھی بولتی ہوں ، منہ میں تھرمامٹر ٹھونس دیتے ہیں۔

پتہ ہے شمشاد بھائی۔ انہیں کمپیوٹر کی اے بی سی بھی نہیں آتی۔ بور آدمی ہیں ;)
 

شمشاد

لائبریرین
انہوں نے بھی دیوانِ غالب سے بچنے کا بہترین طریقہ چُنا ہے۔

اب تم بھی دیوانِ غالب سنانا چھوڑ کر ان کو کمپیوٹر سیکھانا شروع کر دو۔
;);)
 

جیہ

لائبریرین
دیوانی ہوں میں جو انہیں دیوان غالب سناؤں گی۔
اور ہاں کمپیوٹر بھی سکھادوں گی انہیں ۔ اگر آپ اپنا وعدہ پورا کردیں تو۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے کون سا وعدہ کیا ہے جو پورا کروں اور ہاں میرے وعدے سے ان کو کمپیوٹر سکھانے کا کیا تعلق؟

یہ تو ایسا ہی ہے کہ تم انہیں غالب کی غزلیں سناؤ اور وہ تمہیں ڈاکٹری سکھائیں۔
 

جیہ

لائبریرین
تیلے بھائی سوات میں ریاستی دور(1954 -1969) ہی سے رواج ہے کہ عید ہمیشہ وفاق پاکستان کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ اس دفعہ بھی اتوار کو عید منائی گئی پورے سوات میں
 

تیلے شاہ

محفلین
ریاست کے ولی عہد کا انڑویو سنا تھا
شائد اورنگزیب نام تھا
بہت کھری کھری باتیں کی اچھا لگا
کافی صاف گو آدمی تھا
 

تیشہ

محفلین
ہیں تو کیا انہوں نے آ کر کھایا کچھ نہیں جو سالن بنے کے بنے رہ گئے؟

ابھی تو اعجاز بھائی کے آنے کا وقت ہے۔




پزا جو سب نے کھا لیا تھا اسلئیے سالن بچ گئے اب دو دن تو چلے گے ۔ اب میں پیٹھے َ کا حلوہ بنانے کو کچن میں جانے کا سوچ رہی ۔ ۔ ۔۔
سب سے مشکل کام اسکو کاٹنا ، ۔۔ چھیلنا اور بھوننا ُ
( رات کو فارغ ہوکر مہندی لگاؤں گی آج ۔ )
:chill:
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ نے یہاں وعدہ کیا تھا

تیلے بھائی خوش آمدید

میں نے لکھا تھا " لگتا ہے اردو محفل کو ایک عدد کمپیوٹر خرید کر جیہ کو دینا پڑے گا۔" تو اردو محفل کے تو بہت سارے اراکین ہیں، میں اکیلا تھوڑا ہی ہوں۔ اور ویسے بھی یہ ایک تجویز تھی، کسی نے حامی ہی نہیں بھری۔
 

سارا

محفلین
پزا جو سب نے کھا لیا تھا اسلئیے سالن بچ گئے اب دو دن تو چلے گے ۔ اب میں پیٹھے َ کا حلوہ بنانے کو کچن میں جانے کا سوچ رہی ۔ ۔ ۔۔
سب سے مشکل کام اسکو کاٹنا ، ۔۔ چھیلنا اور بھوننا ُ
( رات کو فارغ ہوکر مہندی لگاؤں گی آج ۔ )
:chill:

اس کے بڑے بڑے ٹکرے کاٹ کر تھوڑا پانی ڈال کر 5 یا 10 منٹ ڈھکن بند کر کے چولہے پر رکھیں بہت آسانی سے چھیلا اور کاٹا جائے گا انشا اللہ۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
اس کے بڑے بڑے ٹکرے کاٹ کر تھوڑا پانی ڈال کر 5 یا 10 منٹ ڈھکن بند کر کے چولہے پر رکھیں بہت آسانی سے چھیلا اور کاٹا جائے گا انشا اللہ۔۔۔




ہاں سارا ، اسکو ایسے ہی کاٹا چھیلا ہے میں نے اور ایسے ہی پانی میں رکھا تھا ۔ دوپہر سے لے کر اب بنا ہے ۔ اور اتنا بڑا پیٹھا َ ہوتا ہے حلوہ بن کر اور بھون ُ کر ذرا سا رہ جاتا ہے :( میرے تو ہاتھ پر چھالہ بنا اسکو کاٹتے ہوئے کئی بار چھرُی لگی ۔ :(

یہ دیکھو اتنا سا بنا ہے ۔ :(
DSCF1588.jpg


یہ تو میں کل بارہ بجے تک کھا پی کر ہضم بھی کرلوں گی ۔ :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top