باجو اس سے اچھا تھا بنا بنایا ہی لے آتیں۔
ابھی ظفری کو دیکھا تھا میں نے محفل میں، پھر نجانے کہاں گئے؟
توبہ شمشاد بھائی۔۔۔آپ تو بریک لگائے بغیر ہی بیس سال آگے چلے آئے۔
ابھی تو دس سال بھی نہیں ہوئے۔
باجو، مجھے بھی یاد آ رہا ہے۔ میں جب دسویں کے امتحان دے کر فارغ تھی تو تب میں نے پیٹھے کا حلوہ پہلی بار بنایا تھا۔ بس ذرا چینی زیادہ ڈل گئی تھی۔ اور مجھے تو پسند بھی نہیں آیا تھا۔ اس کے بعد کبھی نہیں بنایا۔
تو آپ اپنے مٹھائی والے سے کہیں ناں کہ اس کا بھی حلوہ بنا کر رکھا کرئے۔
ہاں شاید اسی لیے۔ اور شاید پیٹھا ویسے بھی میٹھا ہوتا ہے۔ اور محنت واقعی بہت کرنا پڑتی ہے۔ اور جب بنتا ہے تو تھوڑا سا رہ جاتا ہے۔ ہاں، آجکل آئے ہوئے ہیں۔ طریقہ بتانا یا میں خود ڈھونڈتی ہوں کہیں۔ تو میں بھی ٹرائی کرتی ہوں۔وہ تو اب تم سے چینی زیادہ ڈل گئی تھی ناں اسی لئے اچھا نا بنا ہوگا ۔ ۔۔۔ ورنہ یہ حلوہ سب سے لذیذ ہوتا ہے اسکا ذائقہ ہی سب سے الگ ہے ۔ بہت مزے کا ہوتا ہے ۔ بس صرف محنت بہت کرنی پڑتی ہے اسکو بنانے کی ۔ اور ہمارے تو پیٹھےَ آتے ہی نہیں ہیں صرف اکتوبر کے مہینے میں آخری تاریخ کو چڑیلوں ، بھوتوں کا دن ہوتا ہے تو تب اس مہینے پیٹھے َ آتے ہیں
یہ آج حسن علوی کہاں رہ گئے بھئی؟