کون ہے جو محفل میں آیا 11

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
وعلیکم اسلام۔ رات سے انتر نیٹ غائب تھا۔ ھالاں کہ اس وقت باہر جانے کا ارادہ تھا، لیکن نیٹ کو آتا دیکھ کر بیٹھ گیا۔
اللہ کرے کہ تمھاری طرف سکون ہو۔ یہاں کے اخبارات میں بھی ایف ایم مولانا کی باتیں لکھی ہیں آج کے ہی اخبار میں۔ اور پاکستانی فوجیں لال مسجد کی طرح کی کارروائ کر رہی ہیں۔
اب جوجو ہی
 

جیہ

لائبریرین
تو خبر وہاں بھی پہنچ گئی۔ آج حالات پرسکون ہیں۔ ایف ایم والا مولانا تو روپوش ہے۔ آپ دعا کریں بابا جانی
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ رحم فرمائے کب چوری ہوئی اور کیسے
انشورنس تھی کے نہیں

23/24 اکتوبر کی رات، گھر کے باہر کھڑی کی تھی، صبح غایب تھی۔
انشورنس تو ہے لیکن اس صورت میں چھ ماہ سے پہلے انشورنس والے بھی کچھ نہیں دیں گے۔

آپ نمبر وغیرہ لکھ کر اپنی گاڑی میں رکھ لیں، گاہے بگاہے نظر رکھیئے گا۔
 

تیلے شاہ

محفلین
اگر کسی دن ٹائم ہو تو آجائیں
میری طرف تو نہیں ہوگی البتہ شفاء کا چکر لگا لیں گے میری وہی وہاں سے ہی ملی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں ادھر ادھر تلاش کر ہی رہا ہوں، آپ بھی خیال رکھیئے گا، ہو سکے تو اپنے دوستوں سے بھی کہہ دیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
شمشاد بھائی دلی افسوس ہو رہا ہے جان کر ! پتہ نہیں لوگ کیسے ہوتے ہیں کس طرح اپنے اندر جرات کر لیتے ہیں دوسروں کو تکلیف پہنچانے کی !
جویریہ کیسی ہیں خیریت سے ہیں نا ؟
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام اور آپ کی ہمدردی کا شکریہ۔ بس دعا کریں کہ مل جائے۔

یہ حسن صاحب کہاں رہ گئے؟ کہہ رہے تھے کہ سارا دن ادھر ہی رہوں گا۔
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم
شمشاد بھائی دلی افسوس ہو رہا ہے جان کر ! پتہ نہیں لوگ کیسے ہوتے ہیں کس طرح اپنے اندر جرات کر لیتے ہیں دوسروں کو تکلیف پہنچانے کی !
جویریہ کیسی ہیں خیریت سے ہیں نا ؟

وعلیکم السلام۔ میں خیریت سے ہوں۔ آپ بہت کم آرہی ہیں آج کل محفل پر۔ مصروفیت کچھ زیادہ ہے کیا؟
 

الف عین

لائبریرین
شگفتہ تو ڈائل اپ پر ہیں نا، تھوڑی دیر کے لئے آتے ہی بھاگ لیتی ہیں۔
چلو جوجو تو ابھی بھی ماضی کی طرح یہاں آنے لگی ہے۔ کب تک ہو بابا کے پاس؟ خیر ہے کہ بابا نے تمھارے جاتے ہی انٹر نیٹ نہیں کٹوا دیا۔
 

جیہ

لائبریرین
ارے بابا تو خود نیٹ کے بڑے شوقین ہیں۔ اب تو اور زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ تنہا جو رہ گیے ہیں۔

بابا جانی میں کل رات جاؤں گی سسرال۔ پھر چکر کم لگے گا
 

شمشاد

لائبریرین
چلو خیریت سے جاؤ،

پھر کب چکر لگے گا محفل کا؟
سسرال میں کون کون ہے؟
سسرال میں نیٹ کیوں نہیں ہے؟

ساس / بہو کے تعلقات کیسے ہیں؟
 

جیہ

لائبریرین
چلو خیریت سے جاؤ،

پھر کب چکر لگے گا محفل کا؟
سسرال میں کون کون ہے؟
سسرال میں نیٹ کیوں نہیں ہے؟

ساس / بہو کے تعلقات کیسے ہیں؟

شمشاد بھائی شکریہ۔ اتنے مشکل سوالات کیوں پوچھتے ہیں آپ۔

میں ہر جمعے کو ضرور آتی ہوں۔ تو جمعے کو محفل پر آؤں گی۔

سسرال میں بس میں ہوں اور "وہ" ہیں۔ یہاں بھی اکیلی اور وہاں بھی اکیلی ہوں۔ ساس سسر نہیں۔ بس "ان" کی دو بہنیں ہیں۔ وہ بھی شادی شادہ۔ اپنے گھروں میں آباد ہیں۔ ماشاءاللہ۔ میں جب سسرال میں نہیں ہوتی تو ان کی بھانجیاں آجاتی ہیں ان کی خدمت کرنے۔

میں اپنا کمپیوٹر یہاں چھوڑ گئی ہوں۔ تاکہ وہاں "ان" کو شکایت کی جگہ نہ ملے۔ (میں کتنی سگھڑ اور سیانی ہوں نا بابا جانی؟") )
 

شمشاد

لائبریرین
چلو جہاں بھی رہوخوش رہو، آباد رہو۔

سنت کی آئینی حیثیت کی پروف ریڈننگ کا کیا ہو گا؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top