کون ہے جو محفل میں آیا 11

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
ہاں یہ تو ہے کہ رمضان اب جدا ہی ہوا چاہتا ہے ۔۔۔ اللہ سے بس یہی دعا ہے کہ اس ماہ مقدس میں ہم سب کے روزوں ، نمازوں اور دیگر عبادات کو اللہ قبول کرے ۔ اور ہم سب کے لیئے دین اور دنیا میں آسانیاں پیدا کرے ۔ آمین

عمار ۔۔۔۔ تنظیم کی افادیت اب ہر کسی پر تقریبا" واضع ہوچکی ہے ۔ اور اب سب اس کے حتمی قیام کے اعلان کے ساتھ اس کے بنیادی منشور سے واقفیت کے بھی منتظر ہیں ۔اس سلسلے میں آپ سے اگلے ہفتوں میں انشاءاللہ کچھ کام پڑے گا ۔ آپ تیار ہے ناں ۔ ؟ :)
 
:cool:
جی ہاں بالکل! ایک سپنا ہے جسے حقیقت کا روپ ڈھالنے کے لیے قدم اٹھانے کا عزم کیا ہے۔ اللہ ہمیں خلوص، لگن، ہمت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
میں نے شاید کہیں اپنی ڈائریوں میں اس موضوع پر کچھ لکھا ہوا ہوگا۔۔۔ عید کی چھٹیوں میں کوشش کروں گا کہ اسے کھنگالوں اور اس کا نچوڑ نکال کر لکھوں۔ منشور لکھنے کے لیے تو آپ ہی کو زحمت دی جائے گی ان شاء اللہ پروفیسر صاحب! ;)
 
ظفری

لائبریرین
جی میری پروفیسری آج کل معدوم پڑی ہوئی ہے ۔ ;) ۔۔۔ سو اس سلسلے میں فاروق اور محب زیادہ بہتر رہیں گے ۔ محب سے کل فون پر بات ہوئی ہے ۔ کچھ اور آئیڈیاز پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔ انشاءاللہ آج کل جو ہمارا متحرک سرکل بنا ہوا ہے ۔ اس کی مدد سے عید کے فورا" بعد ایم ایس این پر گروپ کی شکل میں اس کو زیرِبحث لا کر تنظیم کے کم از کم تین بنیادی نکات پر اتفاقِ رائے طے کر لیں گے ۔ اور پھر ا سکو منشور کی صورت دیکر کر انشاءاللہ تنظیم کی بنیاد رکھ دی جائے گی ۔ :)
 
صحیح! بنیادی نکات کا زیادہ نہ ہونا ہی مناسب ہے۔ ویسے ضرورت ہے کہ وارث بھائی سے بھی کچھ لکھوایا جائے۔ ساتھ ہونے کا اعلان تو کیا ہے انہوں نے لیکن بڑے چپ چپ ہیں ;)
 
ظفری

لائبریرین
میں نے ابھی ان کو نہیں چھیڑا ہے ۔ کہ رمضان کے آخری دن ہیں ۔ سگریٹ پینے والوں کو ان آخری دنوں غصہ بہت آتا ہے ۔;)
اس لیئے میں ان کو اس کام کے لیئے انشاءاللہ عید کے بعد تکلیف دونگا ۔ اور یہ بڑی ہی امید افزا بات ہے کہ وہ "اس ٹاپک " پر کل آئے تھے اور اپنی رائے بھی دی ہے ۔ بس انشاءاللہ عید کے بعد وہ اپنی توانائیاں ذرا مجتمع کر لیں تو پھر سب ساتھ بیھٹتے ہیں ۔ اور فاتح بھی آج کل بڑے خاموش خاموش ہیں ۔ مگر ان کو بھی ہم سب کو اس تنظیم کا بہت ہی فعال رکن بنانا ہے ۔ ماشاءاللہ سب ہی اللہ کی دی ہوئی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ۔ اگر ان سب کو ایسا کوئی موقع میسر آیا جہاں وہ اپنی ان صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں تو میں نہیں سمجھتا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے ۔ :)
 
میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،
ارے بھائی ہاتھ تھوڑا ہولہ رکھیں اگر ایک دن نہیں‌آتا تو 100 سے زیادا پوسٹس لکھ دیتے ہیں ایک ہی دھاگے میں :eek: اب بھلا انھیں پڑھے کون :rolleyes:

اب کون آ رہا ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
صحیح! بنیادی نکات کا زیادہ نہ ہونا ہی مناسب ہے۔ ویسے ضرورت ہے کہ وارث بھائی سے بھی کچھ لکھوایا جائے۔ ساتھ ہونے کا اعلان تو کیا ہے انہوں نے لیکن بڑے چپ چپ ہیں ;)

عمار بھائی چپ اسلئے ہونکہ اپنی جہالت کا پردہ رکھا ہے کہ زبان کھلی نہیں اور ۔۔۔۔۔۔۔۔ :)

میں نے ابھی ان کو نہیں چھیڑا ہے ۔ کہ رمضان کے آخری دن ہیں ۔ سگریٹ پینے والوں کو ان آخری دنوں غصہ بہت آتا ہے ۔;)
اس لیئے میں ان کو اس کام کے لیئے انشاءاللہ عید کے بعد تکلیف دونگا ۔ اور یہ بڑی ہی امید افزا بات ہے کہ وہ "اس ٹاپک " پر کل آئے تھے اور اپنی رائے بھی دی ہے ۔ بس انشاءاللہ عید کے بعد وہ اپنی توانائیاں ذرا مجتمع کر لیں تو پھر سب ساتھ بیھٹتے ہیں ۔ اور فاتح بھی آج کل بڑے خاموش خاموش ہیں ۔ مگر ان کو بھی ہم سب کو اس تنظیم کا بہت ہی فعال رکن بنانا ہے ۔ ماشاءاللہ سب ہی اللہ کی دی ہوئی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ۔ اگر ان سب کو ایسا کوئی موقع میسر آیا جہاں وہ اپنی ان صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں تو میں نہیں سمجھتا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے ۔ :)

ارے نہیں ظفری بھائی غصہ کم ہی آتا ہے یا پھر بہت شدید آتا ہے لیکن صرف اپنی جان یا پھر اپنی جان پر ;) کہ دونوں ہی اس غصے کو برداشت کر لیتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top