کون ہے جو محفل میں آیا 11

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
پولیس میں رپورٹ تو کر دی تھی، لیکن ایک فیصد امید ہے کہ پولیس گاڑی ڈھونڈ کر دے۔

خود ہی ڈھونڈنی پڑے گی، جس کی امید کم ہی ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
اوہو یہ کیا شمشاد بھائی آپ اپنی گاڑی گنوا بیٹھے؟ پریشان نہ ہوں انشاءاللہ مل جائے گی اللہ بہتر کرے گا۔ گاڑی ٹھیک سے لاک نہیں کی تھی کیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
حسن بھائی مقفل تو ٹھیک سے ہی کی تھی لیکن یہاں بڑے بڑے فنکار ہیں۔ اور ویسے بھی تالے تو شریف آدمی کےلیے ہوتے ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
بہت ہوتی ہیں
ہمارے ہاں تو فوراً اخبار میں آ جاتا ہے کہ آج اتنی گاڑیاں چوری ہوئی، اتنے موبائیل چھینے گئے، وغیرہ وغیرہ

یہاں بھی چوریاں ہوتی ہیں، موبائیل چھینے جاتے ہیں، گھروں میں بھی چور گھس آتے ہیں، بس اخبار میں یا ٹی وی پر نہیں آتا۔

اوو تو وہاں بھی ایسا ہوتا ہے ۔۔ یہاں تو سعودی عرب کی مثالیں دی جاتی ہیں کہ وہاں کوئی چوری وغیرہ نہیں کرتا ۔۔
اور پاکستان میں تو واقعی فوراً آجاتا ہے ٹی وی اور اخبارات میں ۔۔ مستنصر حسین نے اپنے ایک کالم میں لکھا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن اس کا میڈیا ہے ۔۔جو یہاں کی ہر برائی کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے ۔۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
السلام علیکم

کوئی گھنٹہ بھر پہلے، ہمارے گھر سے آدھ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ گھر سارا لرز گیا۔
کہتے ہیں کہ یہ خود کش حملہ تھا۔ کوئی 15 فوجی مارے گیے ہیں۔ دھماکے بعد اب تک فائرنگ کی آواز آرہی ہے۔ اللہ خیر کریں۔ آپ بھی دعا کریں :(

اللہ ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے ۔آمین
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت میں ہوں تو نہ جوجو ہے نہ شمشاد جو دونوں اس وقت پریشان ہوں گے۔
اللہ کرے کہ شمشاد کی گاڑی بھی مل جائے اور سوات بھی پر امن رہے۔
کیسے ہیں عباس۔ واثق اور غزل بھی۔ ان کو دعائیں کہو۔
 

ماوراء

محفلین
آج تو جیہ اور شمشاد بھائی دونوں پریشان ہیں۔ اللہ کرے، جیہ کی طرف حالات اچھے ہو جائیں اور شمشاد بھائی کی گاڑی مل جائے۔ آمین۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
آپ سب کے پیغامات کا شکریہ۔ اللہ کرئے مل جائے ویسے مل بھی گئی تو استعمال کے قابل تو نہ ہو گی۔
 
صبح بخیر۔۔۔۔۔۔ لیکن لگتا ہے یہ بخیر نہیں ہے۔۔۔ شمشاد بھائی جان پریشان؟
اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانی دور فرمائے۔ آمین
 

رضوان

محفلین
جیہ کاش اسی طرح
تھوڑی دیر میں شمشاد بھائی کا پیغام بھی آجائے کہ
" گاڑی مل گئی ہے ایک شریف آدمی اپنی سمجھ کر لے گیا تھا پٹرول ٹینک فُل کروا کر چھوڑ گیا ہے۔"
ہمیں خواہشات تو بہتر رکھنی چاہییں۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی خوش آمدید
یقین کریں میں نے 50 لیٹر پیڑول ڈلوایا تھا اور وہ بھی 95 اوکٹین۔

خیر آپ سنائیں کیسے ہیں؟ بہت دنوں بعد فرصت ملی آپ کو۔

جیہ دعا ہے اللہ تمہیں ہمیشہ خیریت سے رکھے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top