کون ہے جو محفل میں آیا 12

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
مجھے بھی کچھ ایسے ہی لگ رہا ہے۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ سب کے سب احتجاج پر چلے گئے ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے تو یہ لگ رہا ہے کہ چونکہ اتوار کی رات ہے تو اکثر دوست جلدی سو گئے ہوں گے تاکہ پیر کو جلدی اٹھا جا سکے
 

سارہ خان

محفلین
اچھا ۔۔ مگر سب کے ہاں تو رات نہیں ۔۔۔:rolleyes: کہیں شام کہیں صبح بھی ہو سکتی ہے ۔۔:tounge: بزی ہونگے کہیں نہ کہیں ۔۔ سب لوگ ہماری طرح فارغ تو نہیں ہوتے نہ ۔۔۔;)
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم اہلیانِ محفل

شمشاد بھائی کیسے مزاج ہیں ۔ ؟ موسم کی بات چلی ہے تو یہاں سردی بھی اچھی خاصی سردی ہوگئی مگر درختوں پر موسم ِ خزاں کے آثار ابھی تک صاف نظر آہے ہیں ۔ورنہ اب تک تو درخت اپنے پتوں سے محروم ہوجاتے ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

شکر ہے آپ کو بھی ادھر کا راستہ آیا ورنہ ہم تو خزاں کی طرح بے برگ ہی ہوئے جا رہے تھے۔

کہیے کیسے ہیں؟ امی کیسی ہیں؟ کہاں ہیں؟ واپس آ گئیں کہ ابھی ادھر ہی ہیں؟

موسم کا کیا کہوں یہاں تو ابھی بھی اے سی چل رہے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
بس جی عید سے پہلے کینڈا گئے تھے سوچا تھا وہاں عید کریں گے اور پھر دو دن بعد واپسی ہوجائے گی ۔ مگر وہاں سردی انتہا کی تھی سو لگ گئی دو دن کئ بجائے دو ہفتوں میں واپسی ہوئی ۔ گھر میں سیل فون چارج کے لیئے لگایا ہوا تھا جلدی میں اس کو بھول گئے اور وہ چارج پر لگا ہی رہ گیا ۔ بے تحاشہ کال آئیں ۔ جن میں فاروق سرور بھائی اور ساجد صاحب کی بھی تھیں‌ ۔ واپس آئے تو ہر چیز درہم برہم ہوچکی تھی ۔ لہذا ان کو دیکھنے میں بھی اچھا خاصا وقت لگا ۔ اب آہستہ آہستہ زندگی معمولات پر آرہی تھی ۔ کہ ملک میں ایمرجینسی لگ گئی سو ملک میں موجود کچھ جاننے والے ( جن تعلق سیاست سے ہے ) سے فون اور خط وکتابت شروع ہوگئی ۔ سو گذشتہ پونے دو مہینے کی یہ کہانی ہے ۔ آگے کا اللہ مالک ہے ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ ظفری بھائی
سیاست تو چلتی رہے گی کہ یہ تو فُل ٹائم کام ہے۔

کبھی کبھار شعر و شاعری میں آیا کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
برف باری شروع ہوئی کہ نہیں تمہاری طرف؟
اتنی برف باری میں سائیکل کیسے چلا لیتی ہو؟
 

تیشہ

محفلین
اب تو میں گھر میں ہوں اور ابھی ابھی چائے کا ایک بڑا مگ پی کر رکھا ہے۔ آپ کی چائے کا شکریہ۔




کوئی بات نہیں میری چائے ایسی ہے جو آپ کبھی بھی ، کسی بھی وقت پی سکتے ہیں ،۔۔ ۔
tea.gif
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top