کون ہے جو محفل میں آیا 12

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
نہیں۔۔۔۔۔ رضوان بھائی بھی کبھی کبھی یہاں آجایا کرتے ہیں۔۔۔۔۔! اور سنایئے۔۔۔۔ آپ کے ہاں موسم کیسا ہے؟ حال چال کیسے ہیں؟
 
زینب

محفلین
موسم کافی اچھا ہو گیا ہے۔۔۔۔۔۔اب دن میں بھی اے سی کے بغیر گزارہ ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔باقی سب اللہ کا کرم ہے اپ سنایئں۔۔۔۔۔۔۔سنا اج کراچی میں وکلاء کی کافی خاطر داری ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ہمارے ہاں موسم کی گرمی الگ اور حالات کی گرمی الگ۔ وکلاء کی خاطر داری تو خیر اسلام آباد میں بھی ہوئی ہے شاید۔۔۔۔۔۔!
اللہ رحم فرمائے۔
 
سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔ حاضرین و ناظرین ۔۔ کیا حال ہیں زینب اور راہبر ؟

راہبر آپ کا رزلٹ آ گیا ایگزامز کا ؟ کیسا رہا ؟
 
وعلیکم السلام سارہ۔ حال چال بخیر ہمارے۔ آپ سنایئے۔۔۔۔۔ کیسے مزاج ہیں؟
امتحانوں کے نتائج ابھی کہاں۔۔۔۔۔۔۔ شاید ایک مہینہ سے بھی زیادہ لگے ابھی تو
 
زینب

محفلین
ہمارے ہاں موسم کی گرمی الگ اور حالات کی گرمی الگ۔ وکلاء کی خاطر داری تو خیر اسلام آباد میں بھی ہوئی ہے شاید۔۔۔۔۔۔!
اللہ رحم فرمائے۔

اسلام اباد میں بہت اور لاہور میں بھی بےچارے وکیلوں کو بہت مار پڑی۔۔۔۔۔ویسے ابھی یہاں انٹر نیشنل میڈیا میں بہت مزے کی‌خبر گردش میں تھی"صدر کو ہاوس اریسٹ کر لیا گیا" میں بڑی خوش ہوئی سن کے ۔مگر تھوڑی ہی دیر میں جیو پے اس خبر کی خود صدر نے تردید کر دی:(
 
سارہ خان

محفلین
صدر کو کون اریسٹ کرے گا ۔۔ صدر نے تو خود پورے پاکستان کو اریسٹ کیا ہوا ہے ۔۔ :rolleyes:
میں بھی ٹھیک ہوں زینب اور عمار ۔۔۔:)

جولائے میں پیپرز ہوئے ہیں اور ابھی تک رزلٹ نہیں آیا ۔۔:confused:۔۔ اس دفعہ تو یہاں بہت گڑبڑ ہوئی ہے ابھی تک جتنے رزلٹ آئے ہیں ۔۔ دعا کریں کہ آپ کی دفعہ ٹھیک ہی رہے سب ۔۔:)
 
زینب

محفلین
سارہ جی صدر کی خلاف آرمی ایکشن کی خبریں تھیں پر ان کی تردید اگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سارہ خان

محفلین
ھمم۔۔۔ میں تو نیوز دیکھتی ہی نہیں زینب ۔۔ دل ہی برا ہوتا ہے اور دیکھ کے ۔:(۔ یہاں ویسے نیوز چینلز پر پابندی لگی ہوئی ہے ۔۔ دیکھیں کب تک رہتی ہے ۔۔
 
زینب! اتنی اچھی اچھی افواہیں سن کر دل چاہتا ہے کہ یہ حقیقت کا روپ دھار لیں۔ :)
سارہ! امتحانوں کے نتائج بہت دیر سے آرہے ہیں اور خراب بھی۔ میں اس بارے میں سوچتا نہیں ہوں اس لیے اتنا خوف نہیں محسوس ہوتا۔ ;) بس دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
جغرافیہ کے عملی امتحان کے لیے آنے والے ایکسٹرنل ممتحن نے طالبعلموں سے ہزار روپے طلب کیے تھے جغرافیہ میں پاس کروانے کے۔ :grin:
 
زینب

محفلین
ہمارا تو سر چکرا گیا 2 دن سے۔۔۔۔۔جیو والوں نے نیوز پے نیوز دے دے کے افففف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سچی دل بہت دکھتا ہے پا کستان کے حالات پے اب تو یہاں لوگ بہت مزاحیہ انداز میں پاکستان کے حالات پوچھتے ہیں۔۔۔۔مشرف نے پاکستانیوں کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
زینب! اتنی اچھی اچھی افواہیں سن کر دل چاہتا ہے کہ یہ حقیقت کا روپ دھار لیں۔ :)
سارہ! امتحانوں کے نتائج بہت دیر سے آرہے ہیں اور خراب بھی۔ میں اس بارے میں سوچتا نہیں ہوں اس لیے اتنا خوف نہیں محسوس ہوتا۔ ;) بس دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
جغرافیہ کے عملی امتحان کے لیے آنے والے ایکسٹرنل ممتحن نے طالبعلموں سے ہزار روپے طلب کیے تھے جغرافیہ میں پاس کروانے کے۔ :grin:

اور کیا میں تو خوشی سے اچھل ہی پڑی تھی پر جیو والوں نے جلدی ہی خوشی پے پانی ُپھیر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آپ نے اس کو سنا نہیں کیا؟ کہہ رہا تھا کہ ہم جمہوریت سیکھ رہے ہیں اور اس کے لیے ہمیں وقت چاہئے۔ ہمیں وقت دیجئے۔۔۔۔۔۔۔:) تاحیات صدر بننے کا آرڈیننس پیش کرکے ساری گل مکا لے ایک ہی دفعہ!
 
زینب

محفلین
ہاہاہاہا ہاہاہا اور اس سلسلے مٰین پرویز الٰہی کا بیان سن کے بڑی ہنسی آئی"ملک میں ایمرجنسی سے جمہوریت مضبوط ہو گی" عقل کے اندھے عوام کو بےوقوف سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سارہ خان

محفلین
زینب! اتنی اچھی اچھی افواہیں سن کر دل چاہتا ہے کہ یہ حقیقت کا روپ دھار لیں۔ :)
سارہ! امتحانوں کے نتائج بہت دیر سے آرہے ہیں اور خراب بھی۔ میں اس بارے میں سوچتا نہیں ہوں اس لیے اتنا خوف نہیں محسوس ہوتا۔ ;) بس دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
جغرافیہ کے عملی امتحان کے لیے آنے والے ایکسٹرنل ممتحن نے طالبعلموں سے ہزار روپے طلب کیے تھے جغرافیہ میں پاس کروانے کے۔ :grin:

دل کی باتوں پر نہ جایا کریں عمار ۔۔ دل جو چاہتا ہے وہ اکثر ہوتا نہیں ہے ۔۔:tounge:

ل و ل ۔۔ ایک ہزار میں پیپر کلیئر ۔۔ :grin: پھر کتنے شاگردوں نے پیسے دے کے اپنا مستقبل تباہ کیا ۔۔:confused:
 
ایک ہزار میں صرف ایک پرچہ۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ سب کی کاپیاں اپنے ساتھ لایا تھا بورڈ سے نکلواکر۔۔۔ دو، تین بچے راضی ہوگئے تھے۔ میں نے تو کہا کہ مجھ سے دس روپے بھی مانگے تو نہیں دوں گا لیکن خیر مجھ سے نہیں کہا۔۔۔۔۔ ٹیچر نے میری سفارش کردی تھی ;) ایک آسان سا سوال کرکے جان چھوڑی دی اس نے میری۔
جغرافیہ کا عملی امتحان اور اچھوتا تجربہ
 
نہیں، سچی بات یہ ہے کہ میں تو کالج بھی سال میں بمشکل دس بار گیا ہوں گا تو ٹیچر سے کوئی خاص بات نہیں تھی۔ لیکن جس طرح میں نے اپنی محنت سے پریکٹیکل کاپی کو بھرا اس سے وہ متاثر ہوئے۔ پھر مجھ سے پوچھنے لگے کہ کیا کرتا ہوں، مصروفیات، مشاغل۔۔۔۔ تو ان کو شاید لگا کہ میرے لیے انہیں کچھ کرنا چاہئے۔ :) مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ ایکسٹرنل سے سفارش کردیں گے۔ میں ٹھہرا معصوم! :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top