کون ہے جو محفل میں آیا (18)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
واقعی آج تو اس دھاگے کا خاصی خامشی چھائی رہی۔
کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ حالانکہ آج پاکستان میں تو چھٹی بھی نہیں تھی۔
 

فہیم

لائبریرین
چلیں اگر ایسا ہے تو میں چکر لگالیتا ہوں

اب دیکھیں کس کی تشریف آوری ہوتی ہے
 
تعبیر اپیا تو غالباً تھوڑی دیر میں تشریف لے آئیں گی انشاء اللہ۔ ہاں البتہ بقول تعبیر اپیا زونی اپیا کب طوفان کی مانند آئیں اور محفل کا ایک طواف کر کے آناً فاناً کب نکل جائیں پتہ ہی نہیں چلتا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں ٹھیک ہے۔ تھوڑا انتظار کر لیتے ہیں۔

ظفری بھائی کو ابھی تھوڑی دیر پہلے دیکھا تو تھا، لیکن وہ بھی اس دھاگے سے کنی کترا گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام شعیب بھائی

کہیے کیسے ہیں؟ یہاں تو آج گرد و غبار کا وہ طوفان تھا کہ خدا کی پناہ۔
 

تعبیر

محفلین
السلام علیکم

میرا نیٹ بہت پرابلم کر رہا ہے
اسلیے میں غصہ ہوں اور مجبور بھی ہوں :(

مجھے بہت جگہ جواب دینے ہیں
کیا کروں :confused:
 

شمشاد

لائبریرین
صبر کریں اور کیا ہو سکتا ہے۔
اس کے ساتھ گرما گرم چائے کا کپ اور ساتھ میں کچھ چپس وغیرہ مل جائیں تو کیا ہی بات ہے۔
 

تعبیر

محفلین
صبر کر تو لوں پر کل بھی یہی ہوا تو؟؟؟

ملیں گے کہاں سے مجھے خود بنانے پڑینگے

لگتا ہے کہ اپنا یہان انے کا ٹائم بدلنا پڑے گا
 

شمشاد

لائبریرین
صبر کر تو لوں پر کل بھی یہی ہوا تو؟؟؟
ملیں گے کہاں سے مجھے خود بنانے پڑینگے
لگتا ہے کہ اپنا یہان انے کا ٹائم بدلنا پڑے گا

اچھا تو یہ حادثہ کل بھی ہوا تھا، تو کل کیا کیا تھا؟ بس آج بھی وہی کریں جو کل کیا تھا۔
 

تعبیر

محفلین
گزری کل کا نہیں کہا آنے والے کل کا کہا ہے

کل تو ایک لمبا ریپلائی تھا اس لیے اس میں دیر ہو گئی
 

تعبیر

محفلین
بات تو بہت زبردست کہی ہے
پر قسمت بےشک اللہ لکھنے والے ہیں اور نصیب تو ہم خود بناتے ہیں نا :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top