کون ہے جو محفل میں آیا-(19)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
السلام و علیکم ۔۔۔ ظفری یار یہاں تو گرمی نے عذاب کر رکھا ہے اور اوپر سے بجلی کا غائب ہونا ۔۔۔ اب تو جنریٹر بھی ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے لگے ہیں کہ بھائی ہم "اسپیئر آئٹم" ہیں ہم پر یہ ظلم نہ کرو۔۔۔۔ آج رات جب لائٹ غائب ہوئی تو میں نے گاڑی اسٹارٹ کی اور اے سی آن کرکے سیٹ پر ہو سو گیا ۔۔۔۔۔۔۔
صحیح کہتے ہو بھائی یونس ۔۔آج گھر پر بات ہوئی تھی ۔ امی بتا رہیں تھیں کہ قیامت کی گرمی پڑ رہی ہے ۔ اوپر سے لوڈ شیڈنگ نے ستم ڈھایا ہوا ہے ۔ اللہ بس سب پر اپنا رحم کرے ۔ آمین ۔
 
ظفری

لائبریرین
آج میرا بڑا موڈ تھا ظفری بھائی سے گپ شپ لگانے کا لیکن پتہ ہی نہ چلا کہ کب آئے اور کب چلے گئے۔
معافی کا خواستگار ہوں شمشاد بھائی ۔۔۔۔ دراصل کل یعنی جمعہ کو میرا آف ہے ۔ اس لیئے کچھ خریداری کرنے نکل گیا تھا کہ گھر میں چائے سمیت دیگر لوازمات ختم ہوچکے تھے ۔ اور آپ تو جانتے ہیں آپ اردو محفل پر ہوں اور ہاتھ میں چائے کی پیالی نہ ہو تو بلکل مزا نہیں آتا ۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
ارے ظفری بھائی تو کیا آپ کی امی جان آجکل یہاں پاکستان آئی ہوئی ہیں؟

اور یہ آپ کہاں کام کرنے لگ گئے کہ امریکہ میں جمعہ کو چھٹی ملنے لگ گئی؟
 
صحیح کہتے ہو بھائی یونس ۔۔آج گھر پر بات ہوئی تھی ۔ امی بتا رہیں تھیں کہ قیامت کی گرمی پڑ رہی ہے ۔ اوپر سے لوڈ شیڈنگ نے ستم ڈھایا ہوا ہے ۔ اللہ بس سب پر اپنا رحم کرے ۔ آمین ۔

حیرت اس بات پر ہے کہ بجلی کا یہ مسئلہ ایک دم کھڑا ہوا ہے ۔۔۔۔ اتنی طویل لوڈ شیڈنگ ۔۔۔۔۔ اس اچانک افتاد کی وجہ اب تک اسمبلی میں ڈسکس نہیں ہوئی اتنی سنجیدگی سے جتنی ہونی چاہیئے تھی۔۔۔۔ صرف وعدے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور "تہیہ"۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کسی نے سچ ہی کہا کہ اس ملک کو کوئی غیبی طاقت چلا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
ظفری

لائبریرین
ارے ظفری بھائی تو کیا آپ کی امی جان آجکل یہاں پاکستان آئی ہوئی ہیں؟

اور یہ آپ کہاں کام کرنے لگ گئے کہ امریکہ میں جمعہ کو چھٹی ملنے لگ گئی؟
جی امی تو کب سے گئیں ہوئیں ہیں پاکستان ۔ چھوٹا بھائی ہے وہاں اس لیئے یہاں کبھی وہاں ۔
ارے نہیں شمشاد بھائی ۔۔ کہاں امریکہ میں جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے ۔ میں‌ نے کسی کام کی وجہ سے جمعہ کی چھٹی لی ہوئی ہے ۔ ویسے یہاں میں جمعہ کو ہاف ڈے ہی کام کرتا ہوں ۔ تاکہ جمعہ مل سکے ۔ اس سلسلے میں کبھی پریشانی نہیں ہوئی ۔
 
ہا ہا ہا بہت خوب ظفری ۔۔۔۔

نئے سرے سے اٹھا پھر نیا وبال اک اور
ترے جواب سے پیدا ہوا سوال اک اور
 
ظفری

لائبریرین
قلم الجھ جاتا ہے اس طرح کے پیغاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ۔۔۔ ;)
 
زونی

محفلین
ہم ہوتے ہیں گویا ، جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا،:grin:

السلام علیکم ، کیسے ہیں سب دوست اور کہاں ہیں :rolleyes:
 
عندلیب

محفلین
وعلیکم السلام !
کن دوستوں کی بات کر رہی ہیں آپ ؟ہمیں بھی اپنے دوستوں مین شامل کر لیجیئے گا ۔
 
زونی

محفلین
وعلیکم السلام !
کن دوستوں کی بات کر رہی ہیں آپ ؟ہمیں بھی اپنے دوستوں مین شامل کر لیجیئے گا ۔

اچھا ابھی لسٹ میں آپکا نام درج کرتی ہوں:grin:

مزاق برطرف میں آپ سب دوستوں کا ہی تو دریافت کر رہی تھی ، کیس ہیں عندلیب اور آپکی بے بیز کیسی ہیں:)
 
زونی

محفلین
جی شکریہ ہماری بی بیاں ٹھیک ہیں اور اپنی نئی خالہ کو سلام کہہ رہی ہیں :)

وعلیکم السلام ، اور ڈھیر سارا پیار خالہ کی طرف سے :)

عندلیب میری اپنی بھی تین بہت پیاری بھانجیاں ہیں ، لیکن مجھ سے سلوک ایسا ہوتا ھے جیسے میں ان کی بھانجی ہوں اور وہ خالائیں:grin:
 
عندلیب

محفلین
وعلیکم السلام ، اور ڈھیر سارا پیار خالہ کی طرف سے :)

عندلیب میری اپنی بھی تین بہت پیاری بھانجیاں ہیں ، لیکن مجھ سے سلوک ایسا ہوتا ھے جیسے میں ان کی بھانجی ہوں اور وہ خالائیں:grin:

ایسی اچھی خالہ میری بے بیوں کو بھی مل جائے تو خوش نصیب تصور کرونگی اپنے بے بیوں کو :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top