کون ہے جو محفل میں آیا-(19)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
نہیں اپیا میں خاموش ہر گز نہیں ہوں۔ در اصل آج چھوٹے بھائی کو گاؤں‌ جانا تھا تو انہیں ریلوے اسٹیشن چھوڑنے گیا ہوا تھا۔ ایک عدد مہمان ہیں ان کو صبح چار بجے کے قریب ائر پورٹ کی طرف روانہ کرنا ہے سعودی کے لئے۔ تو ان کے لئے کچھ خریداری کرانی تھی۔ نیز لائبریری کی کتابوں کے ذخیرے کے لئے ایک عدد ویب سائٹ ڈیویلپ کر رہا ہوں۔ کچھ اس میں مصروف ہوں۔ لہٰذا پیغام مختصر لکھ رہا ہوں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے اسلام آباد تک پہنچنے ہی والی ہے تیاری۔ میری نیک خواہشات۔

سعود بھائی آپ نے پھر دیر کر دی۔ اگر یہاں سے جاتے ہوئے نہیں بتایا تھا تو آتے ہوئے ہی بتا دیتے، ہم ہی آپ سے کچھ منگوا لیتے۔
 
زینب

محفلین
شمشاد بھائی تیاری جہلم تک پہنچ گئی ھے;)

:rolleyes:

یہ سب کو جہلم ہی کیوں یاد اتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔لو بھلا اپنے شہر میں رہ کے پڑھو نا اتنا دور تک جانے کی کیا ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔پرویز کیانی کا شہر ہے جہلم یہ نا ہو امتحان دیتے دیتے اپ کا کورٹ مارشل ہو جائے:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
ایسی باتیں سمجھنے کے لیے عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور عقل ہوتی ہے دماغ میں۔ اب جس کے پاس دماغ ہی نہ ہو تو اسے کیا سمجھ آئے گی۔
زونی کے کہنے کا مطلب ہے کہ امتحان کی تیاری لاہور سے جہلم تک پہنچ گئی ہے۔ آگے تو بس اسلام آباد تک جانا ہے۔ اب آئی سمجھ کہ اگلی بھی گئی؟
 
سعود بھائی آپ نے پھر دیر کر دی۔ اگر یہاں سے جاتے ہوئے نہیں بتایا تھا تو آتے ہوئے ہی بتا دیتے، ہم ہی آپ سے کچھ منگوا لیتے۔

در اصل مہمان کو ہندی میں اَتِتھی کہتے ہیں جس کا مطلب ہوتا ہے کہ "جس کے آنے کی کوئی تاریخ یا وقت نہ ہو"۔ اب قبل اس کے کہ میں محفل میں ذکر کرتا یا آپ کو ایس ایم ایس کرتا موصوف نے یہ خبر سنائی کہ سعود بھائی میں صبح صبح نکلنے والا ہوں اور خریداری کی ایک طویل فہرست بھی سنا دی۔ اور میرے ہوش اڑ گئے کہ کہاں کہاں دوڑاؤں انہیں۔ خیر! 6 تاریخ کو بھائی جانے والے ہیں بتائیے کیا بھجواؤں آپ کے لئے۔ :)
 
اللہ کا کرم ہے عمار بھائی۔ :)
آپ سنائیں۔ کیا نئی مصروفیات ہیں ان دنوں۔ اور محفل کی سالگرہ کے لئے کیا کچھ کر رہے ہیں؟ :)
 
الف عین

لائبریرین
یہاں تو سعود ہی سعود کا راج نظر آ رہا ہے۔ تو کیوں نہ ان کو شاہ سعود کا لقب دیا جائے؟
 
شاہ سعود تو پرانی چیز ہیں۔ گدا سعود کر لیجئے چاچو پھر میں اپنی گدڑی لئے گلیوں کی خاک چھانتا پھروں۔ :)
 
زینب

محفلین
ایسی باتیں سمجھنے کے لیے عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور عقل ہوتی ہے دماغ میں۔ اب جس کے پاس دماغ ہی نہ ہو تو اسے کیا سمجھ آئے گی۔
زونی کے کہنے کا مطلب ہے کہ امتحان کی تیاری لاہور سے جہلم تک پہنچ گئی ہے۔ آگے تو بس اسلام آباد تک جانا ہے۔ اب آئی سمجھ کہ اگلی بھی گئی؟

پر شمشاد بھائی زونی کو جہلم کے راستے ہی کیوں اسلام اباد جانا ہے کوئی اور راستہ بھی تو پکڑا جا سکتا ہے نا:grin:
 
زینب

محفلین
:grin:
السلام علیکم !
زینب کیسی ہو ؟
روئے گا مت آپ روتے ہوئے اچھی نہیں لگتی ،آپ تو صرف ہنستے ہوئے اچھی لگتی ہیں :)

میں ٹھیک ہوں عندلیب وہ تو ماسٹر جی کو دھمکی تھی میں سچی مچی تھوڑی رونے والی تھی

یہ رونا دھونا اور ایموشنل بلیک میل ادھر اسکول میں جا کر کرو اور ادھر ہی درخواست دو، یہاں یہ سب کرنا منع ہے۔

سر جی وہاں بھی کہا تو ہے اپ کان دھریں تب نا
 
پر شمشاد بھائی زونی کو جہلم کے راستے ہی کیوں اسلام اباد جانا ہے کوئی اور راستہ بھی تو پکڑا جا سکتا ہے نا:grin:

دیکھئے اپیا ایک تھا راجہ اس کے سات بیٹے تھے۔ سبھی ایک مہم پر ایک ساتھ نکلے۔

ایک مقام پر پہونچے تو وہاں دو راستے تھے۔ ایک راستہ چھ ماہ کی مسافت کا تھا پر سہل تھا۔ جبکہ دوسرا صرف ایک ہفتے کی مسافت کا تھا پر بہت ہی پر خطر تھا۔ راہ میں بھیانک جنگل، خار دار جھاڑیاں، وحشی قبائلیوں کی بستیاں، ڈائنوں کا بسیرا، خطرناک دریا اور جانے کون کون سی بلائیں تھیں اس راہ پر۔

چھ شہزادوں نے تو سہل پر طویل راہ کا انتخاب کیا جب کہ بالکل چھوٹے شہزادے نے پرخطر مگر نسبتاً مختصر راہ کا انتخاب کیا۔

پھر مہم کس نے سر کی؟ سنا تو ہوگا یہ قصّہ! :) :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی آپ بھی کن چکروں میں پڑ گئے۔ آپ کو علم نہیں کہ لاہور سے اسلام آباد جائیں تو جہلم سے گزرنا ہی پڑے گا۔ اور کوئی راستہ ہی نہیں۔ اور اس کو پتہ نہیں جہلم سے کیوں چِڑ ہے۔ مجھے اب کچھ کچھ شک سا پڑ رہا ہے کہ کہیں اس کے سسرال جہلم سے تو نہیں ہوں گے۔
 
زونی

ہاہاہا اچھا یہ بات میرے علم میں نہیں تھی :grin:، شمشاد بھائی آئیندہ سرگوشی میں بات کیا کروں گی جہلم سے متعلق;):grin:
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام

میرا بھی کافی سارے سلام رہتے ہیں سو السلام علیکم :)
میرا کتنے دنوں سے یہاں چکر ہی نہیں لگا :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top