کون ہے جو محفل میں آیا (21)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
یہ مرد ذات ہوتی ہی ایسی ہے۔ اور تو اور۔۔۔ عورت ذات کی اپنی شناخت تک نہیں ۔۔۔۔۔

اول فلاں کی بیٹی ہوتی ہے یا پھر فلاں کی بہن ، بعد میں فلاں کی بیوی ہو جاتی ہے۔۔۔ پھر فلاں کی ماں ۔۔۔ پھر فلاں کی بیوہ۔۔۔۔ اور آخر میں خود فوت ہو جاتی ہے ۔۔ یہی ہے ہماری زندگی
 
زیک

مسافر
عندلیب کی "بےبیاں" کو میں اکثر بے بیان پڑھتا رہا۔ آج خیال آیا کہ یہ تو babies کا ذکر ہو رہا ہے۔ :grin:
 
جیہ

لائبریرین
آرام سے بیٹھیں چھوٹے بھائی۔ ہم جلال میں ہیں اور آپ کی پوسٹ میرے سے پہلے کیوں ہوگئ۔۔۔:mad:
 
پر اپیا آپ تو جیہ اپیا ہیں اسی طرح ہماری عندلیب اپیا۔ آپ کو کسی حوالے سے یاد نہیں کیا جاتا۔ جبکہ میں ابن سعید ہوں۔ :)

اور اب تو مغربی ممالک میں بچوں کو ان کی ماں کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ باپ کا نام رسماً لکھا جاتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ

"ماں حقیقت ہے اور باپ یقین"

معاف کیجئے ہم ابھی اتنی کڑواہٹ گھونٹنے کو تیار نہیں ہیں اپیا۔ (اس چیز کا تجربہ مجھے تب ہوا جب ایک ملٹی نیشنل بینک میں اکاؤنٹ کھلواتے ہوئے مجھے ایپلیکیشن فارم میں ماں کا شادی سے قبل کا نام لکھنا پڑا اور باپ کا نام لکھنا مینڈیٹری نہیں تھا۔)
 
ارے بھیا۔۔۔۔ آپ ابھی تک میرے مذاق کے اسلوب سٹائل کو نہیں سمجھ سکے ہیں۔ یہ سب مذاق میں لکھا
 
ارے بھیا۔۔۔۔ آپ ابھی تک میرے مذاق کے اسلوب سٹائل کو نہیں سمجھ سکے ہیں۔ یہ سب مذاق میں لکھا

ہا ہا ہا ہا اپنے پیغام میں مسکراہٹ :) تو میں نے بھی اسی بات کے اظہار کے لئے شامل کی تھی۔ اور پھر سوچا کہ لاؤ مذاق مذاق میں ایک بات بھی کہتا چلوں جیسے آپ نے کہہ دیا۔ :)
 
حسن علوی

محفلین
میں بھی الحمد للہ بخیر۔۔۔۔۔ کیا مصروفیات ہیں بھائی جی؟

مصروفیت کوئی ایک ہو تو بتاؤں بھی:)
ویسے آجکل ایک پراجیکٹ کی رپورٹ رائٹنگ پر کام ہو رہا ھے انشاءاللہ امید ھے ستمبر تک مکمل ہو ہی جائے گی۔ آپ کہیئے کہاں ہین آجکل اور یہ آج اس وقت محفل میں کہاں؟ کام سے چھٹی ھے کیا؟
 
بس جی۔۔۔ ہمارا کوئی وقت نہیں آنے جانے کا :) اچھا آپ یہاں گھومیں پھریں، میں ذرا جنگل کو دیکھ لوں کہ قیس اکیلا ہے :grin:
فی امان اللہ
 
حسن علوی

محفلین
بہت خوب عمار مگر دھیان رھے جنگل میں شام کے وقت جانا خطرے سے خالی نہیں:) انشاءاللہ پھر ملاقات ہو گی وہ کیا کہتے ہیں کہ 'زندگی باقی، صحبت باقی' وللہ عالم
 
حسن علوی

محفلین
وعلیکم السلام ڈاکٹر صاحب

یہاں سب خیریت ھے بفضلِ خدا تعالٰی، آپ کہیئے کیا احوال ہیں آپکی جانب؟
 
شمشاد

لائبریرین
یہ مرد ذات ہوتی ہی ایسی ہے۔ اور تو اور۔۔۔ عورت ذات کی اپنی شناخت تک نہیں ۔۔۔۔۔

اول فلاں کی بیٹی ہوتی ہے یا پھر فلاں کی بہن ، بعد میں فلاں کی بیوی ہو جاتی ہے۔۔۔ پھر فلاں کی ماں ۔۔۔ پھر فلاں کی بیوہ۔۔۔۔ اور آخر میں خود فوت ہو جاتی ہے ۔۔ یہی ہے ہماری زندگی

یہ عورت ذات آخر میں کیوں فوت ہوتی ہے؟

کیوں نہیں ہے عورت ذات کی شناخت، شناخت ہے اور بالکل ہے۔ اور وہ ہے اس کے والد کا نام۔

ویسے یہ مغربی طریقہ کار ہے کہ کہ عورت کی پہچان بدلتی رہتی ہے۔ جبکہ قرآن میں اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے " ۔۔۔ اور عورتوں سے ان کی پہچان مت چھینو۔" عورت کے ساتھ مرتے دم تک اس کے والد کا ہی نام رہتا ہے چاہے وہ نانی / دادی ہی کیوں نہ بن جائے۔ دوسری طرف بیوہ یا مطلقہ ہونے کی صورت میں وہ دوسری یا تیسری شادی ہی کیوں نہ کر لے، اس کے نام کے ساتھ اس کے والد کا ہی نام رہے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top